Delhi دہلی

گجرات میں تبدیلی کی ہوا، 2027 میں "آپ” کی حکومت بنے گی: کیجریوال

نئی دہلی؍گجرات، عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے جمعرات کو گجرات جیتنے کے میگا پلان کے تحت "گجرات جوڑو مہم” کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں تبدیلی کی ہوا چل رہی ہے۔ اب گجرات بدلے گا، اور 2027 میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنے گی۔ پچھلے 30 سال کانگریس اور 30 سال بی جے پی نے حکومت کی ہے، اب بی جے پی کی شکست طے ہے۔وساودر ضمنی انتخاب کا پیغام واضح ہے کہ گجرات کی عوام نے آپ کو ایک مضبوط متبادل کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ کیجریوال نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 9512040404 نمبر پر مسڈ کال دے کر "آپ” سے جڑیں۔ ہم سب مل کر ایک خوشحال، ترقی یافتہ اور خوش باش گجرات بنائیں گے۔ اس موقع پر ریاستی انچارج گوپال رائے، ریاستی صدر اسودان گڑھوی، وساودر کے ایم ایل اے گوپال اٹالیا، ریاستی جنرل سیکریٹری منوج سورٹھیا اور ڈیڈیاپاڑا کے ایم ایل اے چیتن وساوا بھی موجود تھے۔کیجریوال نے احمد آباد میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ وساودر اسمبلی ضمنی انتخاب میں آپ کے گوپال اٹالیا کو زبردست اکثریت ملی۔ 2022 میں بھی آپ نے یہاں سے جیت حاصل کی تھی، لیکن اس بار جیت کا فرق 2022 سے تین گنا زیادہ ہے۔ یہ جیت 2027 کے عام انتخابات کا سیمی فائنل ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 30 سال سے گجرات میں بی جے پی حکومت کر رہی ہے اور ان 30 سالوں میں انہوں نے ریاست کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ۔ سورت میں جس طرح بارش کے بعد پانی گھروں میں گھس رہا ہے، جہاں کروڑوں روپے کے بنگلے ہیں، وہاں کے ڈرائنگ روم اور بیڈ روم میں پانی بھرا ہوا ہے، ٹی وی پانی میں تیر رہے ہیں۔کیجریوال نے کہا کہ 10 سال پہلے سورت کی حالت ایسی نہیں تھی۔ یہ سب انسانی غلطیوں اور بدعنوانی کا نتیجہ ہے۔ سورت میں باقاعدہ منصوبہ بندی سے پانی کی نکاسی کی بجائے بلڈروں سے ساز باز کرکے نالے بند کر دیے گئے۔گجرات کی سڑکیں خستہ حال ہیں، کسانوں کو بیج، بجلی، پانی اور کھاد نہیں مل رہی ہے ۔ نوجوان روزگار کے لیے ترس رہے ہیں، امتحانات کے پرچے بار بار لیک ہو رہے ہیں، سرکاری نوکریوں کی آدھی سے زیادہ آسامیاں خالی ہیں، صرف کنٹریکٹ پر بھرتی ہوتے ہیں۔ ہر طبقہ بی جے پی حکومت سے پریشان ہے۔کیجریوال نے کہا کہ گجرات میں بی جے پی بار بار اس لیے جیتتی رہی کیونکہ عوام کے پاس متبادل نہیں تھا۔ لوگ بی جے پی کو ہرانا چاہتے تھے لیکن ووٹ دیں تو کس کو؟ سب جانتے ہیں کہ کانگریس بی جے پی کی جیب میں ہے۔ ہر انتخاب میں کانگریس بی جے پی کو جتاتی ہے۔ لوگ کہتے ہیں اگر کانگریس کا امیدوار جیت بھی جائے تو بعد میں بی جے پی میں شامل ہو جائے گا۔لیکن اب آپ گجرات میں موجود ہے۔ اب گجرات کی عوام عام آدمی پارٹی کو مضبوط متبادل کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ جس طرح وساودر میں عوام نے آپ کو ووٹ دیا، وہی غصہ پورے گجرات میں موجود ہے۔ اب گجرات بدلنے کے لیے تیار ہے۔کیجریوال نے کہا کہ گجرات میں الیکشن میں تقریباً ڈھائی سال بچے ہیں، ان ڈھائی سالوں میں آپ بھرپور مہم چلائے گی۔ ہر گھر جائے گی۔ اسی مقصد سے آج سے ہم نے گجرات جوڑو مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے دو حصے ہیں:

Related posts

مطیع الرحمن عزیز کو کل ہند اقلیتی ونگ کا صدر منتخب کیا گیا

Paigam Madre Watan

डॉ. नौहेरा शेख की कामयाबी पर विरोधियों की घिनौनी साजिशें

Paigam Madre Watan

نئے کریمنل لا کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لیے قومی اردو کونسل میں پروفیسر نزہت پروین کا لیکچر

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar