National قومی خبریں

ہماری اولاد ہمارے لئے نجات کا معاملہ بن جائے،نوجوانوں کوصالح و داعی بنانے کی ہماری کوشش ہے:ڈاکٹرعبدالقدیر

بیدر۔ بیدر بیٹر منٹ فائونڈیشن کے زیرِ اہتمام ’’آئو نماز پڑھیں ‘‘(طلبہ و نوجوانوں کیلئے نماز کی ترغیبی تحریک)جاری ہے۔ اس ضمن میں آئو نماز پڑھیں تحریک کے پہلے مرحلہ کی تکمیل پر والینٹئرس کی خدمات کے اعتراف میں تہنیتی جلسہ بیدر کی جامع مسجد میں زیر ِصدارت ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب صدر بیدر بیٹر منٹ فائونڈیشن انعقاد عمل میں آیا۔تہنیتی جلسہ برائے والینٹئرس میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے مولانا غیاث احمد رشادی صاحب صدر صفا بیت المال و منبر و محراب فائونڈیشن ،صدر منسون نکاح تحریک تلنگانہ وآندھرا ،مولانا سید مصباح الدین حسامی صاحب نائب صدر مسنون نکاح تحریک تلنگانہ و آندھرا، اور مولانا مفتی محمد رفیع الدین رشادی صاحب جنرل سکریٹری مسنون نکاح تحریک تلنگانہ و آندھرا شریک رہے۔واضح ہو کہ بیدر شہر میں بیدر بیٹرمنٹ فائونڈیشن کی جانب سے طلباء و نوجوانوں میں ایک ترغیبی تحریک آئو نماز پڑھیں ،جس میں10سال کے بچوں سے 25سال تک کے نوجوان حصہ لے رہے ہیں ۔اس مہم میں جملہ6,717طلباء رجسٹریشن کروائے ہیں ، یہ مہم بیدر شہر کے137مساجد پوری منصوبہ بند طریقہ سے چل رہی ہے۔ان بچوں کی حاضری کیلئے 137مساجد میں 1179والینٹئرس خدمات انجام دے رہے ہیں ۔آج پہلا مرحلہ ختم ہونے پر تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل آیا۔اس تہنیتی جلسہ میں 137مساجد کے صدر و سکریٹری ،امام و مؤذن حضرات نے شرکت کی۔137مسجد کو12کلسٹر میںتقسیم کیا گیا ہے۔اس موقع پر مولانا سید غیاث احمد رشادی صاحب صدر صفا بیت المال و منبر و محراب فائونڈیشن ،صدر منسون نکاح تحریک تلنگانہ وآندھرا نے اپنے خطاب میں بتایا کہ بچوں کیلئے یہ ترغیبی تحریک بیدر کی ایک بہترین اور مثالی تاریخ قائم کی ہے۔واقعی اس تحریک سے جڑے افراد قابلِ ستائش ہیں اوردوسروں کیلئے قابلِ تقلید بھی ہیں جنھوں نے آنے والی نسلوں کو نمازی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔مولانا نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب کے پاس ایک لفظ جو نہیں ہے وہ ہے ’’نہیں ‘‘ہر کام کو وہ کبھی نہیں نہیں کہا ۔بیدر جس نام سے یاد کیا جاتا ہے وہ ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب و شاہین ادارہ جات ہیں ۔بیدر بیٹر منٹ فائونڈیشن نے جو کام ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب قیادت میں نماز کو قائم کرنے کیلئے معصوم بچوں میں جو دین سے محبت قائم کرنے کی تحریک چلائی ہے اس تحریک کومیں جہاں بھی جائوں گا بیدر بیٹر منٹ فائونڈیشن کے اس کام کو لوگوں کے سامنے رکھوں گا۔نماز کو قائم کرنے کیلئے قُرآن مجید میں بار بار کہا گیا ہے۔نماز جو پڑھتا ہے اور جو نماز کو قائم کرتا ہے قُرآن مجید کے تقاضہ کوپورا کرتا ہے۔نماز دین کا ستون ہے،نماز مومن کے ساتھ زندگی بھرجُڑی رہے گی۔اس کام کو آنے والی نسلوں میں قائم کرنے کیلئے ایسے اقدامات کرنا واقعی بہت بڑا کام ہے۔اس ملک میں ہمارے بچوں کو نماز سے دور ،اسلام سے دور اور توحید سے دور ‘قُرآن سے دور کرنے کیلئے سازشیں چل رہی ہیں ۔ تعلیم کونماز سے جوڑا جائے ۔تعلیم کے ساتھ تربیت کابھی اہتمام کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب کے کہنے پرمیں نے ایک نصاب تیار کیا ہے نماز میں جواذکار پڑھے جاتے ہیں ۔ان اذکار کو ہر اتوار میں مسجدمیں دینی تعلیم دینے کیلئے پیارانظام بنایا ہے۔ اتوار کے دن کلاس شروع کررہے ہیں جو بڑا اہم کام ہے۔ایک سال کا پورا کورس تیار ہوا ہے ۔236صفحات پر مشتمل کتاب تیار ہوئی ہے۔بیدر بیٹرمنٹ فائونڈیشن کے صرفہ شائع ہوکر یہ کتاب آچکی ہے۔اس موقع پر مولانا سید مصباح الدین صاحب حسامی نائب صدر مسنون نکاح تحریک تلنگانہ و آندھرا اور مولانا مفتی محمد رفیع الدین رشادی صاحب جنرل سکریٹری مسنون نکاح تحریک تلنگانہ و آندھرا نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلباء روزانہ دوہزار سے زائد تکبیر تحریمہ کے ساتھ نماز فجر ادا کی ہے قابلِ مبارکباد ہیں ۔آنے والے دنوں میں یہ بچے علماء ، خطباء میں شامل ہوسکتے ہیں ۔ہمیں قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کی سے متعلق پوچھا جائے گا۔ نماز ِقائم کرنے کیلئے قُرآن مجید میں کئی بار کہا گیا ۔اس تحریک کو بیدر میں نہیں بلکہ اس تحریک تلنگانہ اور آندھرا میں بھی چلانا ہے۔جناب ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب صدر بیدر بیٹر منٹ فائو نڈیشن نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اللہ کا فضل ہے کہ ہم سے بہت بڑا کام ہورہا ہے ۔نمازِ فجر میں40دن میں صد فیصد حاضری لینے والے یہاں پر سند لئے۔بیدر بیٹر منٹ فائونڈیشن دیڑھ سال قبل12ٹرسٹیان کے ذریعے شروع کیاگیا ۔مساجد کی خدمات،یتیم بچوں کی مدد ،مساجد میں صفائی کا کام ،رمصان المبارک کے موقع پرملت کی 4ہزار بیٹیوں کو کپڑے دئیے گئے ۔آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ خواتین سنگھ کے نام سے چٹ فنڈ کے نام پرسودی بلائوں میں مبتلاء ہوگئی ہیں۔ ہم نے تقریبا دیڑھ ہزار خواتین کو اس بلا سے نکال دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صدقہ بہترین ڈھال ہے۔ہر خاندان کا فرد اگر ایک روپیہ صدقہ کرتا ہے تو یقینا اس کے بلایات اللہ کے فضل وکرم سے دور ہوجاتے ہیں ۔ہماری کوشش ہے کہ بیدرشہر کو بگر فری(Beggar free) شہر بنایاجائے ۔بھیک مانگنے کو پیشہ نہ بنائیں اور ایسے لوگوں کو بھیک دینا منع ہے ۔اس کے علاوہ بیدر شہر کو منشیات سے پاک شہر بنانا ہے۔آج ہمیںنفرتوں کو بدل کرکر محبتوں کو آپس میں پھیلانا ہے ۔شہر بیدر میں ماہِ رمضان المبارک میں50سے60مساجد میں برادرانِ وطن کو دعوت افطار کے موقع پر مدعو کرکے منبر کے قریب بٹھایا گیا افطار کرایا گیا ۔نفرتوں کو پیار و محبت میں بدلنے کیلئے آگے آئیں۔انہوں نے کہا کہ نکاح کو آسان بنائیں ۔امریکہ کے ایک سروے کے مطابق لوگ ہندوستان میں تعلیم سے زیادہ خرچ شادیوں پر کرتے ہیں جو نہایت افسوس کی بات ہے۔قُرآن سے دور ی اور معاشی کمزوری سے ہماری نسلیں بربادی کی راہ پر گامزن ہیں ،ہماری کوشش ہے یہ معصوم بچوں کوابھی تو ہم نماز کیلئے ترغیب دے رہے ہیں ، ہر اتوار سنڈے کلاس کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے ۔مولانا سید غیاث احمد رشادی نے اس ضمن میں نصاب کی کتاب تیا رکردی ہے جو137مساجد میں سنڈے کلاس میں پڑھائی جائے گی۔نماز ورکشاپ کے نام سے نماز سکھائی جارہی ہے ۔شہر کے12مساجد میں نماز سکھائی جارہی ہے ۔آئندہ نمازِ جنازہ کی عملی تر بیت دے کر اسنادات دئیے جائیں گے۔230الفاظ نماز کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں’’ آئو نماز سمجھیں آسان طریقے سے‘‘ تحریک میں 230الفاظ جوب اس نماز کیلئے استعمال آتے ہیں اگر اس کے معنی سمجھ جائیں تو بہت بہتر ہوگا ۔یکم ستمبر سے یہ تحریک شہر کی137مساجد میں شروع ہوگی ۔ 20دن کے بعد نماز کوسمجھ جائیں گے۔معصوم بچوں کے ساتھ نوجوان اور بزرگ حضرات اس سنڈے کلاس بھی بیٹھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ نمازِ فجر میں مصلیان کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔اس پروگرام کو ہم اسکول سے جوڑیں گے۔ اس ضمن میں اسکول کے ذمہ داران سے بات کررہے ہیں، اسکو ل کا نام اور سیکشن بھی آئے گا ہر اسکول سے ایک کوآرڈینٹر لیا جائے گا۔یہ مسجد سے جوڑنے کا بہترین طریقہ ہے ۔فجر میں نمازیوں کا حال ان شاء اللہ جمعہ جیسا ہوگا۔صالح نوجوان و داعی بنانے کی ہماری کوشش ہے ۔ مسجد میں تین والینٹئیرس کو لیں گے۔تجوید کے ساتھ قُرآن پڑھائی جائے گی ۔تقاریر ودیگر مذہبی مصروفیات پر بھی نظر رکھی جائے گی۔ مسجد سطح پر مقابلہ جات ،کلسٹرسطح پر مقابلہ جات ہوں گے ۔مسجد کو مرکز بنانے کا معاملہ ان شاء اللہ رفتہ رفتہ ہوجائے گا۔ہمارے مساجد کار خیر کے مراکز بنیں ، ہر مسجد میں خیر کے کام انجام دئیے جائیں ۔مساجد ہمارے عبادات کے مراِکز ہیں ۔تعلیم و تربیت کے مراکز بنیں۔ہماری اولاد ہمارے لئے نجات کا معاملہ بن جائے۔پروگرام کی نظامت مولانا مونس کرمانی صاحب صدر صفا بیت المال شاخ بیدر نے بحسن خوبی چلائی اس موقع پر بیدر بیٹر منٹ فائونڈیشن کے تمام ٹرسٹیان و ذمہ داران موجود تھے۔

Related posts

اُترا پردیش کے شہر سہارن پور میں بین الاقوامی سمینار بہ عنوان پیغام اِنسانیت

Paigam Madre Watan

مدرسہ افضل العلوم نگرام میں منایا گیا یوم جمہوریہ

Paigam Madre Watan

یوم جمہوریہ کے موقع پر المنصور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام شعری نشست کا انعقاد

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar