Delhi دہلی

عبد الرشید اگوان تبدیلی کے محرک اور حقیقت پسند انسان تھے

نئی دہلی:   عبد الرشید اگوان مرحوم ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے ان میں خدمت خلق کا بے پناہ جذبہ تھا اور وہ کسی وسائل کی پرواہ کیے بغیر قدم اٹھا لیتے تھے،ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں ایک تعزیتی جلسہ میں آل انڈیا ایجو کیشن مؤمنٹ کے صدر خواجہ شاہد نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ رضاکار کے طور پر کام کرتے تھے،نوجوانوں کو ساتھ لاتے تھے،تبدیلی چاہتے تھے،تبدیلی کے ایک پر جوش محرک تھے لیکن وہ اتنے ہی حقیقت پسند بھی تھے۔ ان کی ہر بات اور ہر خواہش تحقیق پر مبنی ہوتی تھی، ہم نے ان سے بہت زیادہ مستفید ہوتے تھے ان کی کمی بڑی شدت سے محسوس ہوگی۔انھوں نے کہا کہ وہ بہت سی تنظیموں سے جڑے ہوئے تھے،بیک وقت بہت سے کام کرتے تھے اس لیے ان کے  بہت سے کام ادھورے رہ گئے ہیں۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کاموں کو پوری کریں۔اس سے قبل مشاورت کے سینئر رکن اور مشہور دانشور ڈاکٹر تسلیم رحمانی نے کہا کہ وہ سماج اور زندگی کا ایک مخصوص نظریہ رکھتے تھے اور وہ سوچ ان کو ہمیشہ متحرک رکھتی تھی انھوں نے کہا کہ ملت کو ایسے بہت سے خادموں کی ضرورت ہے۔جبکہ مسلم مجلس مشاورت دہلی کے سید منصور آغا نے کہا کہ میری شعوری زندگی تقریباً 62سال پر محیط ہے اور میں دہلی میں 42سال سے ہوں لیکن اتنے طویل عرصے میں کبھی کسی شخصیت کے لیے اتنی تواتر کے ساتھ تعزیتی جلسے ہوتے نہیں دیکھے،جتنے اگوان صاحب مرحوم کے لیے ایک ہی علاقے میں ہو رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جن کے کام اچھے ہوتے ہیں دنیا ان کو یاد کرتی ہے۔انھوں نے مشاورت کی قومی صدر فیروز احمد ایڈوکیٹ کا تعزیتی پیغام بھی پیش کیا کیونکہ ان کو اچانک  ناگزیرکام سے شہر سے باہر جانا پڑ گیا۔جلسہ تعزیت کا اہتمام آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت،دہلی نے کیا تھا۔

 جلسہ کی صدارت مشاورت کے سینئر رکن ڈاکٹر سید فاروق کر رہے تھے، انھوں نے اپنے صدارتی کلمات میں مرحوم کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کیا۔جبکہ حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسلم مجلس مشاورت دہلی کے جنرل سکریٹری اور ایجو کیشن مؤ منٹ کے جنرل سکریٹری عبد الرشید انصاری نے کہا کہ ہمارے کاموں میں سب سے زیادہ دانشورانہ مواد انھیں کا مہیا کردہ ہوا کر تا تھا۔ اس سے قبل مسلم مجلس مشاورت دہلی کے نائب صدر منصور احمد نے عبد الرشید اگوان مرحوم کے ساتھ اپنے طویل رفاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک انتہائی خلیق اور خرد نواز انسان تھے۔جبکہ مشاورت کے رکن اور ماہر اقتصادیات ڈاکٹر جاوید عالم نے کہا کہ پالیسی کے مطالعہ اور اعدادو شمار کے تجزیہ میں ان کی غیر معمولی دلچسپی اور مہارت تھی۔اس موقع پر مشاور ت دہلی کے کار گزار صدر ڈاکٹر ادریش قریشی نے کہا کہ وہ سماج کے ہر طبقہ کی خدمت کا یکساں جذبہ رکھتے تھے اور وہ کام بھی کرتے تھے جس کو ہم نا ممکن تصور کر تے تھے۔ جبکہ معروف قانون داں وسماجی کارکن رئیس احمد ایڈوکیٹ نے اپنی طالب علمی کے زمانہ کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان میں نوجوانوں کی رہنمائی کا غیر معمولی جذبہ تھا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایسے شخص تھے جن کا جانا ایک انجمن کا اٹھ جانا ہے۔ جلسہ سے خطاب کرنے والوں میں مشاورت کے رکن مجلس عاملہ انجینئر سکندر حیات، معروف صحافی احمد جاوید، ڈاکٹر مظفر حسین غزالی، مشاورت کے رکن مجلس عاملہ ڈاکٹر محمد شیث تیمی، اشرف علی بستوی، ڈاکٹر ریحانہ پروین اور دوسرے اہم شرکاء نے بھی اس موقع پر مرحوم کا خراج عقیدت پیش کیا۔محمد طیب نے مرحوم کو منظوم خراج عقیدت پیش کی۔جلسہ کی نظامت مشاورت دہلی کے سکریٹری محمدالیاس سیفی کر رہے تھے۔شرکاء میں مولانا نثار احمد حسینی نقشبندی، ڈاکٹر عبد الجلیل صدیقی، محمد خاں،شمس آغاز، محمد انوارالحق، شاہد رضا، اصغر علی ندوی، مولانا مصلح الدین فلاحی، معین احمد خان، نیاز احمد اور کمال احمد ہاشمی شامل ہیں۔ جلسہ کا اختتام دعائے مغفرت پر ہوا۔

Related posts

پی ایم مودی آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے انتخابی بانڈ گھوٹالہ کے حق میں ہیں: سنجے سنگھ

Paigam Madre Watan

The AIMEP organized a special event called the “Nari Shakti National Conclave” in New Delhi.

Paigam Madre Watan

خواجہ غریب نواز کے 812 ویں عرس پر جانے والے زائرین کے لیے عمران حسین نے دورہ کیا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar