Delhi دہلی

صابو صدیق مسافر خانہ (ممبئی) میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ضلعی ذمہ داران کا تربیتی کیمپ

26 اگست, جمعیۃ علماء ھند کی نئی میقات کے لئے ابتدائی ممبرسازی کی مدت 15 اگست 2024 کو ختم ہوچکی ہے، اب آگے کا مرحلہ مقامی /ضلعی /زونل /شہری /وارڈ کے انتخابات کا ہے جس کی گائیڈ لائن جمعیۃ علماء ھند کے دفتر سے صوبوں کو بھیجی جاچکی ہے،اس مرحلے کو بہتر طریقے سے انجام دینے کے لئے صابو صدیق مسافر خانہ (ممبئی) میں ریاست مہاراشٹر کے سبھی اضلاع /شہری /علاقائی ذمہ داروں کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کا آغاز قاری محمد ادریس صاحب (پونہ) کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، پھر مفتی محمد ہارون ندوی صاحب (جلگاؤں) نے بارگاہ رسالت مآبﷺ میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سیکرٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی نے پروجیکٹر کے ذریعہ جمعیۃ علماء ھند کے دستور اساسی کی دفعات کی روشنی میں طریقہ انتخاب اور اس کے مراحل کی وضاحت کی اور اس بات پر خاص طور پر توجہ دلائی کہ تمام یونٹوں کے نظماء اپنی یونٹ کا ریکارڈ مرتب کریں اور اس کی متعدد کاپیاں تیار کرکے ضلع /ریاست کے دفاتر کو حسب ضابطہ ارسال کریں۔ مولانا حلیم اللہ قاسمی نے یہ وضاحت بھی کی کہ انتخاب کا عمل سکریٹری کے فرائض کا حصہ ہے، اس لئے جملہ سکریٹری صاحبان اپنی ذمہ داری کو محسوس کریں،میٹنگ کے اگلے حصے میں کچھ ضروری تنقیحات کے تعلق سے شرکاء نے تبادلہ خیال کیا، اور اس امر پر اتفاق پایا کہ انتخاب کے مشاہدین کا تعاون کیا جائے اور ان کے مطالبہ پر رسیدات ممبر سازی کا مثنی اور ضروری چیزیں ان کو دکھلائی جائیں،
اس نشست کے خاتمے کے بعد الحاج گلزار احمد اعظمی رحمۃ اللہ علیہ (سابق سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیۃ علماء مہاراشٹر) کے سوانح حیات، عملی جدوجہد اور مقدمات کے تعلق سے تاریخی نوعیت کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے رکن مجلس عاملہ مولانا محمد عارف عمری نے ایک مجموعہ مقالات مرتب کیا ہے، اس کی رسم اجراء کی تقریب منعقد کی گئی ۔ مرتب مقالات نے جناب گلزار احمد اعظمی ؒ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اس وقت جمعیۃ علماء سے رشتہ استوار کیا جبکہ ممبئی اور اس کے مضافات میں مسلم لیگ کے اثرات تھے اور جمعیۃ علماء سے یہاں کے عوام نامانوس تھے مولانا محمد عارف عمری نے کہا کہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی عمدہ قیادت اور آپ حضرات کی اجتماعیت کے بدولت آج جمعیۃ علماء ریاست مہاراشٹر کے ہر گوشے کونے میں نہ صرف یہ کہ جانی پہچانی جاتی ہے بلکہ اس تنظیم کو مظلوموں کے مسیحا اور پریشاں حال افراد کے چارہ گر کی حیثیت سے جانا جاتا ہے،اس مقام تک جمعیۃ کو پہونچانے میں بہت بڑا حصہ جناب الحاج گلزار احمد اعظمی رحمۃ اللہ علیہ کا ہے، اس جذبہ کے تحت یہ کتاب مرتب کی گئی ہے کہ ان کی زندگی کے نقوش سے جمعیۃ علماء کے وابستگان سبق حاصل کریں۔ بعد ازاں صدر مجلس مولانا مسعود حسامی، جنرل سیکرٹری مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی ،مرتب مجموعہ مقالات مولانا محمد عارف عمری اور گلزار احمد اعظمی رحمۃ اللہ علیہ کے بڑےصاحبزادے مختار گلزار احمد اعظمی،سراقہ مختار اعظمی،طلحہ انصار اعظمی،انصاری محمد یوسف محمد یونس اور محمد فرقان محمد فرید انصاری کے ہاتھوں رسم اجراء عمل میں آئی،الحاج گلزار احمد اعظمی رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند مختار گلزار اعظمی، اسرار گلزار اعظمی اور طلحہ انصار اعظمی نے تمام شرکاء مجلس کی خدمت میں اپنی جانب سے کتاب کا ایک ایک نسخہ ہدیہ کیا۔ اخیر میں ناظم اجلاس مولانا حلیم اللہ قاسمی نے الحاج بشیر موسیٰ پٹیل چیرمین محمد حاجی صابو صدیق مسافر خانہ کا شکریہ ادا کیا ،جنہوں نے پروگرام کے لئے جگہ مرحمت فرمائی ۔ جمعیۃ علماء مہاراشٹر

Related posts

ہمارا ترنگا جھنڈا ہماری قربانی اور اتحاد کا پیغام دیتا ہے

Paigam Madre Watan

عوام کو روزگار فراہم کرنے کے امکانات کی جانب ایم ای پی کا پیشہ وارانہ تربیتی اقدامات کو فروغ دینے کا عہد

Paigam Madre Watan

بی جے پی چاہے جتنے بھی لیڈر گرفتار کر لے، اس سے میگا الیکٹورل بانڈ گھوٹالے کی حقیقت نہیں چھپے گی: گوپال رائے

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar