Education تعلیم

انجینئرنگ اور فارمیسی ڈگری کورسیس کیلئے MHT-CET 2024  دینا لازمی

منصورہ انجینئرنگ کالج  میں  مفت رجسٹریشن  کی سہولیات  ، آخری تاریخ 1 مارچ

مالیگاؤں ( پریس ریلیز) ریاست مہاراشٹر کی تمام  انجینئرنگ  و فارمیسی ڈگری کالجوں میں داخلے MHT-CET 2024کی بناء پر ہی ہوتے ہیں۔ چار سالہ انجینئرنگ و فارمیسی ڈگری کورسیس کے سال اول میں داخلے کیلئے اس امتحان کو دینا لازمی ہے۔ اس امتحان کو دینے قبل آن لائن طریقہ کار سے رجسٹریشن کیا جاتا ہے۔ جس کی آخری تاریخ 1 مارچ 2024 ہے اور  فارم نہ بھرنے کی صورت میں کسی بھی طریقہ سے داخلے ممکن نہیں ہوتے ہیں۔  اسی لئے طلبہ و سرپرست حضرات قبل از وقت MHT-CET کیلئے آن لائن رجسٹریشن ضرور کر والیں۔ آن لائن رجسٹریشن کیلئے ضروری ہدایات میں طالب علم کے پاس ” ای میل آئی ڈی اور اکٹیو موبائیل نمبر ( جس پر ریچارج کیا ہو) ” رہنا ضروری ہے۔ دستاویزات میں اوریجنل آدھار کارڈ،  دسویں مارکس شیٹ، بارہویں مارکس شیٹ(اگر ہے تو)  ، اوبی سی ( ریزرو کٹیگری کیلئے) رجسٹریشن کیلئے ضروری ہے۔ اس طرح سے پاسپورٹ سائز فوٹو اور ڈیجیٹل سائن اپلوڈ کرنا ضروری ہے۔ کسی بھی ایک گروپ PCM / PCB میں رجسٹریشن کیلئے درکار آن لائن فیس، اوپن کٹیگری کیلئے Rs 1000/- ، ریزرو کٹیگری (او بی سی وغیرہ) کیلئےRs 800/- کے ساتھ تقریباً دس سے بائیس روپیہ آن لائن ٹیکس دینا پڑے گا۔ اگر دو گروپ یعنی PCMB میں فارم بھرا جاتا ہے تو اسے اوپن کٹیگری میں  Rs 2000 /- ،ریزرو کٹیگری میں  Rs 1600/-فیس بھرنا پڑے گی۔  واضح رہے انجینئرنگ کورسیس کیلئے PCMگروپ میں سی ای ٹی امتحان دینا ضروری ہے۔ مالیگاؤں شہر کی معروف انجینئرنگ کالج مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں قائم کردہ سی ای ٹی سیل میں طلبہ کیلئے مفت آن لائن رجسٹریشن کی سہلولیات مہیا کی گئی ہے۔ طلبہ و سرپرست حضرات سے گذارش کی جاتی ہے کہ MHT-CETکا فارم ضرور بھریں تاکہ انجینئرنگ یا فارمیسی کورسیس میں داخلے سے محرومی نہ ملے۔

Related posts

غالب کی شاعری متنوع رنگوں کی حامل۔ پروفیسرسید عین الحسن، شیخ الجامعہ، مانوبازگشت آن لائن ادبی فورم کی 125ویں نشست میںاساتذہ اور طلبہ کی شرکت

Paigam Madre Watan

زیتون انٹرنیشنل اکیڈمی میں سالانہ اختتامی تقریب کا انعقاد

Paigam Madre Watan

کالج آف انجینئرنگ منصورہ میں تقریب عالمی یوم خواتین ” وجود ز ن سے ہے تصویر  کائنات میں رنگ”

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar