Delhi دہلی

چارج سنبھالنے کے بعد وزیر اعلی آتشی نے کابینہ کے وزراء اور دہلی حکومت کے تمام محکموں کے سربراہوں کے ساتھ میٹنگ کی

نئی دہلی، چارج سنبھالنے کے بعد، وزیر اعلی آتشی نے منگل کو کابینہ کے وزراء اور دہلی حکومت کے تمام محکموں کے سربراہوں کے ساتھ حکومت کے کام کاج کے بارے میں میٹنگ کی۔کابینی وزراء گوپال رائے، کیلاش گہلوت، سوربھ بھاردواج، عمران حسین اور مکیش اہلاوت میٹنگ میں موجود رہے۔ اس کے علاوہ دہلی کے چیف سکریٹری دھرمیندر سمیت تمام سرکاری محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ آتشی نے کہا کہ دہلی حکومت اور دہلی میں تعینات افسران کی پوری جوابدہی دہلی کے لوگوں کے تئیں ہے۔ ہمارے تمام گھر دہلی کے لوگوں کے ٹیکس سے چلتے ہیں، ایسے میں یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام کریں اور لوگوں کے تئیں اپنا احترام ظاہر کریں۔ذمہ داری پوری ایمانداری کے ساتھ نبھائیں۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت حکومت ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ قطار میں کھڑے آخری فرد تک بھی سرکاری سہولیات پہنچیں اور حکومت ان کی توقعات پر پورا اترے۔ ایسے میں دہلی حکومت اور افسران مل کر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ دہلی کے ہر ضرورت مند تک سرکاری سہولیات پہنچیں اور انہیں باعزت زندگی مل سکے۔وزیر اعلی آتشی نے افسران سے کہا، "افسروں کے کام کا دہلی کے لوگوں کی زندگی پر بڑا اثر پڑتا ہے، ایسے میں دہلی کے تمام افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہلی کے لوگوں کی بہتری کے لیے کام کریں۔ بحیثیت حکومت ہم حکام کو مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

Related posts

بھارتیہ جنتا پارٹی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے خوفزدہ ہیں اور اسی لیے انہیں جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرنا چاہتی ہے: سوربھ بھردواج

Paigam Madre Watan

لوک سبھامیں تمل ناڈو کے ماہی گیروں کے مسائل بر بات کیا جائے جن کو سری لنکن بحریہ مسلسل حملے کررہی ہے۔ نواز غنی

Paigam Madre Watan

 Global Largest Animal Welfare Education Initiative

Paigam Madre Watan

Leave a Comment