National قومی خبریں

چنئی میں ہزاروں مسلمانوں نے وقف ترمیمی بل کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا

چنئی، تمل ناڈو میں اسلامی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے فیڈرشن کی جانب سے مجوزہ وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف چنئی کے ایگمور میں راجارتنم اسٹیڈیم کے قریب مظاہرے میں ہزاروں لوگوں نے حصہ لیا۔ آل انڈیا مسلم پرائیویٹ لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا بسل الرحیم مجدد ی نے فیڈریشن کے صدر مولانا پی اے خواجہ معین الدین بکاوی کی قیادت میں مظاہرے میں شرکت کی۔. راجیہ سبھا میں ڈی ایم کے کے فلور لیڈر تریچی شیوا ، ٹی این کانگریس کمیٹی کے صدر کے سیلواپرونتاگئی، ودوتھلائی سروتھیکل کچی کے صدر ڈاکٹر تھول تھرومالاوان، مارکسسٹ پارٹی کی جانب سےآر سچیتانندم، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ایم پی سبپریان اور گرینڈ مسجد، کالی کٹ کے چیف امام مولانا حسین مدور نے احتجاج میں حصہ لیا اور جلسے سے خطاب کیا۔ تمل ناڈو مسلم منیترا کزگم پارٹی کے ایم ایل اے اور صدر پروفیسر ایم ایچ جواہر اللہ، ایس ڈی پی آئی کے جنرل سکریٹری اے ایس عمر فاروق، جماعت اسلامی کے ریاستی صدر مولوی حنیفہ منبی اور دیگر تنظیموں نے خطاب کیا۔ اس مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ پروگرام میں مقررین نے درج ذیل باتوں پر روشنی ڈالی۔ -اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ یہ بل اقلیتوں کو آئین کے ذریعے دیے گئے بہت سے حقوق محروم کر رہا ہے۔ – اس بل میں ایسی ترامیم پیش کی گئی ہیں جو مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرتی ہیں۔
– اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ یہ ترمیمی بل، وقف املاک پر تجاوزات کرنے والوں کے لیے سخت سزاؤں میں نرمی کرتے ہوئے وقف املاک پر قبضے کی راہ ہموار کرتا ہے۔ رہنماؤں نے یک آواز ہوکر وقف ترمیمی بل 2024 کو واپس لینے کا مطالبہ کیا جس میں وقف بورڈ کو مفلوج کرنے اور وقف املاک پر تجاوزات کرنے کی غیر آئینی امتیازی دفعات شامل ہیں.

Related posts

تربیت ہی آگے چل کر کسی بچے کو سماج کے لیے اچھا یا برا انسان بنا سکتی ہے:شفاعت حسین

Paigam Madre Watan

ہزاروں کی تعداد و پر نم آنکھوں سے جناب محمد زماں رحمہ اللہ سپردخاک

Paigam Madre Watan

بنگلور میں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ بھارت کا وژن کا اجرا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar