National قومی خبریں

مانخورد بی ایم سی کی مجرمانہ غفلت کے سبب ڈمپر کی زد میں آنےسے نوجوان کی موت ‎

 ‎ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اوررکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مانخورد میں بی ایم سی ڈرائیور کی مجرمانہ غفلت کو ایک نوجوان کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے بی ایم سی کو اس کے ورثا کو ۵۰ لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ ممبئی مانخورد شیواجی نگرکے کملا رمن نگر میں رہائش پذیر معصوم حامد کی آج بی ایم سی کے ڈمپر کی زد میں آکر موت ہوگئی۔افسردگی کے ساتھ آج حامد کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے غم میں شریک ہونے کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کی ‎مانخورد شیواجی نگر کو ممبئی کے کچرے کے لیے ڈمپنگ گراؤنڈ میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے آلودگی سے نہ صرف مقامی لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے بلکہ 90 فٹ سڑک پر تیز رفتاری سے چلنے والے کچرے کے ڈمپروں کی وجہ سے روز حادثات بھی ہوتے رہتے ہیں اس سڑک پر ضروری اسپیڈ بریکر، رفتار شکن سگنلز اور انتظامات نہیں کئے گئے ہیں۔ ‎میں ممبئی میونسپل کارپوریشن کمشنربھوشن گگرانی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ میونسپل کارپوریشن کے ڈرائیور کی تیز رفتاری اور لاپرواہی کی وجہ سے حامد کی موت ہوئی، اس کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے اور ٹریفک اور رفتار کو کنٹرول کرنے کے لیے ضروری انتظامات کیے جائیں۔ ڈمپنگ کی طرف جانے والی سڑکوں پراسپیڈ بریکر رفتار شکن تعمیر کیا جائے تاکہ یہاں دوبارہ حادثہ پیش نہ آئے ۔

Related posts

مسلم علاقوں میں سہولیات کے فقدان کے بعدبھی طلباء وطالبات تعلیمی میدان میں آگے

Paigam Madre Watan

BJP holds meeting in Katra ahead of PM Modi’s historic visit to inaugurate Chenab Bridge, Anji bridge and flag off Vande Bharat to Kashmir

Paigam Madre Watan

ایس ڈی پی آئی کی طرف سے 6روزہ چلو بیلگام ریلی سوورنا سودھا پر اختتام پذیر

Paigam Madre Watan

Leave a Comment