الحاج عرفان کی دہلی ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں سیاسی و سماجی خدمات سنہرے حرفوں میں لکھے جا نے کے قابل
نئی دہلی, حکومت ہند کے تحت قائم سینٹرل وقف کو نسل اور آل انڈیا حج کمیٹی کے سابق ممبر الحاج محمد عرفان احمد صاحب کی سیاسی، سماجی و ملی خدمات کے عوض میں گروپ آف حج سوشل ورک آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) نے انہیں خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا اور انکی خدمات کی بھر پور ستائش بھی کی گئی۔ بتادیں کہ الحاج محمد عرفان احمد صاحب کو دہلی ہی نہیں بلکہ ملک بھر کی سماجی و رفاہی سرکاری و غیر سرکار ی درجنوں تنظیموں نے بہترین سماجی خدمتگار اور شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے ایوارڈ اور شیلڈ و سرٹیفکٹ سے نوازا جا چکا ہے۔ دراصل پرانی دہلی میں منعقد ایک پروگرام میں گروپ آف حج سوشل ورک آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) نے گزشہ روز الحاج محمد عرفان احمد کو خصوصی ایوارڈ سے نواز کر انہیں تہنیت پیش کی۔ اس دوران پرانی دہلی کے سماجی کارکن حاجی محمد ادریس، این ڈی ٹی وی کے سینئر صحافی محمد شاہ رضا، ترکمان گیٹ کے سماجی لیڈر حاجی محمد نواب الدین وغیرہ موجود رہے۔ اس موقع پر حاجی ادریس اور حاجی نواب الدین نے محمد عرفان احمد کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ موصوف بے لوث اور قوم و ملت کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں، یہی نہیں آپ ہر طبقہ و ملک اور تمام مذاہب کے افراد میں عزت و اکرام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں، بالخصوص قوم کا بے تحاشہ درد رکھتے ہیں، لہذا آپ بھا جپا میں رہ کر جو شاندار کام انجام دئے ہیں، وہ سنہرے حرفوں میں لکھے جانے کے لائق ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آپ نے اوکھلا اسمبلی حلقہ میں ایم ایل اے کا الیکشن بھی لڑا اور فی الوقت راشٹروادی سماجی و رفاہی تنظیم پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) کے سرپرست اعلی کے طور پر اپنی بیش بہا خدمات انجام دے رہے ہیں، خدا سے دعا ہے کہ عرفان بھائی کی عمر میں برکتیں نصیب فرمائے اور ہمیشہ اچھی صحت و سلامتی کے ساتھ رکھے۔ آخر میں الحاج عرفان نے آرگنائزیشن کے ذمہ داران و کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ میرے لئے خصوصی طور پر دع اکریں کہ میں قو م و ملت کی فلاح وبہبود کیلئے زندگی بھر کام کر تا رہوں۔