Education تعلیم

انجینئرنگ ڈگری کورسیس میں داخلہ کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 24 جولائی

مولانا مختار احمد ندوی ٹیکینکل کیمپس میں مفت آن لائن  رجسٹریشن  کی سہولیات

مالیگاؤں ( پریس ریلیز)  ریاست مہاراشٹر کی تمام انجینئرنگ کالجوں میں داخلوں کیلئے سی ای ٹی سیل کے زیر اہتمام ان لائن رجسٹریشن کرنا لازمی ہے۔ انجینئرنگ ڈگری کورسیس  کے مختلف شعبوں میں سی ای ٹی  امتحان میں حاصل نمبرات کی بنیاد پر ہی داخلے ممکن ہوتے ہیں۔ جس کیلئے طلبہ کو بارہویں سائنس( فزکس، کیمسٹری، میتھس) کے ساتھ سی ای ٹی یا جےای ای امتحان میں کامیاب ہونا ضروری ہے۔ انجینئرنگ ڈگری کورسیس میں داخلہ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی شروعات ہو چکی  ہے ۔جس کی آخری تاریخ 24 جولائی2024 ہے اور ڈکیومنٹ ویری فیکیشن کی آخری تاریخ 25 جولائی 2024 ہے۔ آن لائن رجسٹریشن کیلئے درکار دستاویزات میں دسویں کا مارکس سیٹ، بارہویں کا مارکس سیٹ،  سی ای ٹی کا مارکس  شیٹ، ایل سی، ڈومیسائل، نیشنالٹی، پاسپورٹ سائز فوٹو، ڈیجیٹل سائن، کاسٹ سرٹیفکیٹ ،نان کریمی لئیر، ویلیڈیٹی سرٹیفکیٹ کے اوریجنل اور زیراکس سیٹ  لانا ضروری ہے۔  آن لائن رجسٹریشن کر لینے  بعد مختلف کالجوں اور انجینئرنگ برانچوں کے انتخاب  کیا جاتا ہے۔ مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس قائم ایس سی سینٹر  میں آن لائن رجسٹریشن اور ڈکیومنٹ ویری فکیشن  کی سہولیات فراہم کی گئی ہے۔

Related posts

قوّالی لوگوں کو ایک تار میں جوڑنے کا کام کرتی ہے

Paigam Madre Watan

انجینئرنگ ڈگری کورسیس میں داخلے کی آخری تاریخ 15 ستمبر

Paigam Madre Watan

نارائنا ہیلتھ اور شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنزبیدر کاطلباء کی تعلیمی زندگی بدلنے والا اقدام’’اُڑان‘‘ خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے مقصد کے تحتNEET کی تیاری کے لیے اسکالرشپ

Paigam Madre Watan

Leave a Comment