Education تعلیم

اردو یونیورسٹی میں ایم اے عربی میں داخلے جاری فارغین کے لیے روزگار کے شاندار مواقع

حیدرآباد، ”میرا نام مندوزی محفوظ علی خان ہے۔ میرا تعلق پرانے شہر حیدرآباد سے ہے۔ میری ابتدائی تعلیم مدرسے سے ہوئی ہے۔ پھر میں نے جامعہ نظامیہ سے آٹھ برس تک تعلیم حاصل کی۔ مولوی، فاضل، عامل اور کامل کی اسناد حاصل کیے۔ نظامیہ سے فراغت کے بعد مجھے مدرسہ کی اسنادکی بنیادوں پر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ عربی کے پوسٹ گریجویشن کورس ایم اے عربک میں داخلہ مل گیا۔ مانو میں داخلے کے بعد مجھے پتہ چلا کہ مدارس کے طلبہ یونیورسٹی سے بھی اپنا رشتہ جوڑ سکتے ہیں۔ میں نے ایم اے عربی کا کورس مکمل کرنے کے بعد Genpact کمپنی سے اپنی کیریئر کا آغاز کیا اور گذشتہ چار برسوں سے آئی ٹی کی ملٹی نیشنل کمپنی انفوسس میں سینئر پروسیس اسوسی ایٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہوں۔“ محفوظ علی خان کی طرح بے شمار طلبہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے ایم اے عربک کرنے کے بعد قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں، سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں ملازمتیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
پروفیسر علیم اشرف جائسی صدر شعبہ ¿ عربی، مانو ہیں۔ ان کے مطابق حیدرآباد کیمپس میں ایم اے عربک کا کورس سال 2004ءسے چلایا جارہا ہے۔ اور شعبہ کے فارغین خانگی شعبے میں ملازمت کے علاوہ کے علاوہ سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی بطور پروفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ کئی فارغ طلبہ بطور مترجم ملٹی نیشنل کمپنیوں میں برسرکار ہیں۔ ایم اے عربی میں داخلے میرٹ کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں۔ مانو کے حیدرآباد کیمپس میں ایم اے عربک کی جملہ 60 نشستیں دستیاب ہیں۔ جبکہ لکھنو ¿ کیمپس میں ان نشستوں کی تعداد 30 ہے۔ غیر مقامی طلبہ کے لیے ہاسٹل میں محدود گنجائش ہے۔ نئے تعلیمی سال 2024-25 کے لیے داخلے جاری ہیں۔ درخواستیں یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.manuu.edu.in پر آن لائن داخل کی جاسکتی ہیں۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 جون 2024 ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے شعبہ ¿ عربی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ٹیچرس ڈاکٹر مفتی محمد شرفِ عالم 9705610569 یا ڈاکٹر آصف لئیق سے 8801589585 ان فون نمبرس پر رابطہ کیا جاسکتاہے۔

Related posts

بزمِ جامعہ کے زیرِ اہتمام تازہ واردان شعبۂ اردو کو استقبالیہ

Paigam Madre Watan

وزیر تعلیم آتشی کے اسکول دوروں کا سلسلہ جاری، اسکول میں طلباء سے پڑھائی پر بات کرکے دن کا آغاز کیا

Paigam Madre Watan

Indira Gandhi National Open University (IGNOU) announces Entrance Test for Post Basic B.Sc. Nursing – B.SCN(PB) Program

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar