Delhi دہلی

ماہ رجب ۱۴۴۶ھ کا چاند نظر آ گیا

دہلی، مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری اخباری بیان کے مطابق آج مورخہ۲۹؍جمادی الاخری ۱۴۴۶ھ مطابق یکم جنوری ۲۰۲۵ء بروز بدھ بعد نماز مغرب اہل حدیث کمپلیکس ، اوکھلا، نئی دہلی میں مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی اور رؤیت ہلال ماہِ رجب ۱۴۴۶ھ کے سلسلے میں حسب سابق ملک کے اکثر صوبوں کے ذمہ داروں اور ملی تنظیموں سے بذریعہ فون رابطے کیے گئے۔چنانچہ متعدد صوبوں سے رؤیت ہلال کی مصدقہ و مستند خبر یں موصول ہوئیں۔ بنابریں مرکزی اہل حد یث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کل مورخہ ۲؍جنوری ۲۰۲۵ء کو ماہ رجب کی پہلی تاریخ ہوگی۔ ان شاء اللہ

Related posts

हीरा ग्रुप के निवेशकों के विरोध के बाद ईडी की कार्रवाई पर ब्रेक, स्पष्ट निर्देश लेने सुप्रीम कोर्ट पहुँचे

Paigam Madre Watan

فلوٹنگ ریزرویشن پر پابندی: بائیں بازو کی حکومت پسماندہ طبقے کے تعلیم کے حق کو سلب کررہی ہے – ایس ڈی پی آئی

Paigam Madre Watan

’گروپ آف حج سوشل ورک آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) نے الحاج محمد عرفان احمد کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا‘

Paigam Madre Watan

Leave a Comment