نئی دہلی، راشٹروادی فلاحی و سماجی تنظیم پسماندہ مسلم سماج اُتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) کے سرپرست اعلی الحاج محمد عرفان احمد صاحب (سابق رُکن، سینٹر ل وقف کو نسل اور آل انڈیا حج کمیٹی،حکومت ہند) اور پسماندہ مسلم سماج اُتھان سمیتی سنگھ کے قومی صدر احسان عباسی نے یوپی کے امروہہ کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے اور قومی کو نسل برائے فروغ اردو زبان (حکومت ہند) کے رکن سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی میں اپنی شاندار اور بہترین خدمات انجام دینے والے محمد اقبال کی سیاسی و سماجی اور ملی و فلاحی خدما ت کو دیکھتے ہوئے مسلم پسماندہ سمیٹی سنگھ کا دہلی پردیش کے صدر کے طور پر منتخب کیا ہے۔ اس موقع پرسمیتی کے چیف و رہنما الحاج عرفان احمدصاحب نے ’میڈیا کے نامہ نگاروں‘ سے اپنی گفتگومیں امید ظاہر کی کہ اقبال صاحب پسماندہ مسلم سماج اُتھان سمیتی سنگھ کے اصول وضوابط پر عمل کرتے ہوئے بالخصوص قوم و ملت کے ساتھ پسماندہ طبقات کیلئے بے لوث خدمات انجام دیں گے۔ الحاج عرفان جی نے یہ بھی کہا کہ اقبال صاحب دہلی سمیت متعدد ریاستوں کی غیر سرکار ی تنظیموں سے جڑ کر کئی برسوں سے معاشرہ کے دبے کچلے طبقات کے لوگوں کیلئے کام کرتے ہیں، تاہم آگے بھی اسی طرح کرتے رہیں گے۔ احسان عباسی و دیگر پسماندہ مسلم سماج اُتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ ) کے سربراہان و عہدیداران نے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے خصوصی طور پرمبارکباد پیش کی۔ وہیں اخبار نویسوں سے گفتگو میں محمد اقبال صاحب نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے کندھوں پر جو مجھے ذمہ داری پسماندہ مسلم سماج اُتھان سمیتی سنگھ کے سینئر کارکنان نے جو سونپی ہے، لہذا میں اسے بخوبی شاندار طریقے سے انجام دوں گا، خصوصا ملک کی ترقی کے ساتھ محبت وبھائی چارگی کے فروغ اورنفرت کے خاتمہ کیلئے مضبوطی اور پوری قوت کے ساتھ شاندار کام کروں گا، اسکے علاوہ وزیر اعظم ہند نریندر مودی جی کی ہدایت پر چلتے ہوئے پسما ندہ مسلم کمیو نٹی کیلئے زمینی سطح سے کام کروں گا، کیو نکہ جدید ٹکنالوجی کے اس دور میں پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود بیحد ضروری ہے۔