National قومی خبریں

مسجد دار السلام بھنڈی بازار، اون، سورت میں دینی مجلس کا کامیاب انعقاد

بتاریخ 14 جنوری 2025 کو مسجد دار السلام بھنڈی بازار، اون، سورت گجرات میں ایک دینی مجلس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت فضیلة الشیخ شعیب میمن جوناگڈھی (امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث گجرات) نے فرمائی۔ یہ مجلس دو نشستوں پر مشتمل تھی اور دینی و علمی حلقوں میں زبردست پذیرائی حاصل کی۔ پروگرام کا آغاز بعد نماز عصر تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ پہلی نشست میں تین معزز مقررین نے اپنے بصیرت افروز خطابات پیش کیے: 1. مولانا توثیق سنابلی (استاذ، محمدی مدرسہ، اون، سورت) 2. مولانا اشفاق ندوی (استاذ، محمدی مدرسہ، اون، سورت) 3. مولانا احسان الہی سلفی (استاذ، مدرسہ اسلامیہ سامرود، سورت)  ان مقررین نے قرآن و حدیث کی روشنی میں مختلف دینی موضوعات پر حاضرین کی رہنمائی کی۔ دوسری نشست بعد نماز مغرب شروع ہوئی، جس کا آغاز بھی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس نشست کے پہلے مقرر مولانا ابو بکر فلاحی (مدیر، مدرسہ اسلامیہ سامرود، سورت) تھے، جنہوں نے دین کی اہمیت پر مدلل خطاب فرمایا۔ دوسرے مقرر مولانا اسلم مدنی نے اپنی تقریر سے مجلس کو روح پرور بنایا، جبکہ تیسرے اور آخری مقرر مولانا ثناء اللہ مدنی (صدر بلال فاؤنڈیشن دربھنگہ بہار و مترجم آسان قران) نے اپنے جامع اور فکر انگیز خطاب سے سامعین کو محظوظ کیا۔ آخر میں فضیلة الشیخ شعیب میمن جوناگڈھی نے اپنے صدارتی خطاب میں مجلس کے انعقاد کی اہمیت اور اس کے اثرات پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر پر ہوا۔ مہمان خصوصی کے طور پر مولانا اسماعیل محمدی (ناظم مقامی جمعیت اہل حدیث سامرود) نے شرکت فرمائی پروگرام میں علمائے کرام نے شرکت فرمائی اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت فرمائی یہ دینی مجلس اہل علم اور عام سامعین کے لیے نہایت مفید ثابت ہوئی اور اس کے انعقاد کو اہل علاقہ نے سراہا

Related posts

مدرسہ ایمانیہ للبنات میں جشن یوم جمہوریہ کاانعقاد

Paigam Madre Watan

جموں کے سپوت یدھ ویرچاڑک ٹیم انڈیاکاحصہ بنے

Paigam Madre Watan

मुख्यमंत्री नायब सिंह सैनी ने रावी और ब्यास जल न्यायाधिकरण के समक्ष उठाया हरियाणा के पानी का मुद्दा

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar