Delhi دہلی

وطن عزیز ہندوستان کا آئین اپنے دامن میں بسنے والوں کوباہمی الفت و محبت کی تعلیم دیتا ہے: مولانا محمد اظہر مدنی

’’وطن عزیز ہندوستان کا آئین اپنے دامن میں بسنے والوں کو مساویانہ نظروں سے دیکھتا ہے ،وہ ہر طرح کے رنگ و نسل اور زبان و علاقہ کی بنیاد پر اونچ نیچ اورطبقاتی کشمکش سے پاک معاشرہ تعمیرکرنے کا خواہاں ہے تاکہ لوگ باہم شیرو شکر ہوکرزندگی گزارسکیں،پیارو محبت کو فروغ دیں، ایک دوسرے کا احترام کریں اور امن و سکون کو فروغ حاصل ہو۔‘‘ ان خیالات کا اظہار جامعہ ابوبکر صدیق الاسلامیہ کے چیئرمین مولانا محمد اظہر مدنی نے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے جامعہ ازہر الہندیہ اور معہد علی بن ابی طالب لتحفیظ القرآن الکریم جیت پور میں منعقد جشن یوم جمہوریہ تقریب میں طلبہ کو خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔
مولانا نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہر ہندوستانی کے لئے آج کا دن تاریخی اعتبار سے بہت اہم ہے۔ آج کے دن ہمارے وطن عزیز کو آئین نصیب ہوا۔ ایسا آئین جس میں ہر ہندوستانی کو اپنے دھرم کے اختیار اور اس پر عمل پیرا ہونے کی مکمل آزادی حاصل ہے اوریہ آئین وطن کے سبھی لوگوں کو مساویانہ حقوق عطا کرتا ہے اور رنگ و نسل، ذات و براداری اور علاقہ و زبان کی بنیاد پر پنپنے والی ہر اونچ نیچ اور طبقاتی کشمکش پر قدغن لگاتا ہے۔
مولانا محمد اظہر مدنی نے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے تمام اہل وطن کو جامعہ ابوبکر صدیق الاسلامیہ اور اس کے تمام ذیلی اداروں کی طرف سے مبارک باد پیش کی اور قانون کا سچا پکا محافظ بننے، قانون کی پاسداری کرنے اور وطن عزیز کی تعمیرمیں حتی الامکان کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
یوم جمہوریہ کی مناسبت سے جامعہ ازہر الہندیہ اور معہد علی بن ابی طالب لتحفیظ القرآن الکریم کے طلبہ نے نوع بہ نوع مفید پروگرام پیش کئے جسے حاضرین نے بغور سنا اور ادارے کے بانی حضرت مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی اور اس کے مدیر مولانا محمد اظہر مدنی حفظہما اللہ کے کاموں کی ستائش کی اور طلبہ کے بہتر مستقبل کے لئے نیک دعاؤں سے نوازا۔پروگرام کی ابتدا معہد کے طالب عبدالرؤوف کی تلاوت کلام پاک سے ہوئی۔ اس کے بعد گل فراز نے سورہ فاتحہ پیش کیا جس کا اردو ترجمہ محمد حماد اور انگریزی ترجمہ تنصیر احمد نے پیش کیا۔ ندیم احمد نے ہندی زبان میں اور عبدالرحیم نے اردو زبان میں تقریریں پیش کیا۔ جامعہ ازہر ہندیہ کے طلبہ عبدالودود اور ان کے رفقاء نے جن گن من ادھی نایک جئے ہے پیش کیا اور محمد ناظم اور ان کے رفقاء نے ترانہ ہندی ’سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا‘ نہایت ہی مترنم انداز میں پیش کیا۔
اس موقع سے تقریب کو خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد رئیس فیضی نے طلبہ کے ذریعہ پیش کئے گئے بہترپروگرام کی ستائش کی اور کہا کہ مختصر وقت میں اتنا جامع اور معنیٰ خیز پروگرام اس بات کا غماز ہے کہ اساتذہ محنت و لگن کے ساتھ طلبہ کی تعلیم و تربیت سے آراستہ و پیراستہ کررہے ہیں۔
محمد نسیم فیضی نے اپنے خطاب میں ادارے کے ذمہ دار مولانا محمد اظہر مدنی کو اس خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ یقینا مسلم نونہالان کے لئے یہ ادارہ نعمت ہے جس کی ہمیں قدر کرنی چاہئے اوردارمے درمے سخنے قدمے اس کا تعاون پیش کرنا چاہئے۔
محمد وسیم ریاضی نے طلبہ کے ذریعہ پیش کئے گئے پروگراموں کو دل کھول کر سراہا اور کہا کہ علاقہ جیت پور میں جامعہ ازہر ہندیہ اور معہد علی بن ابی طالب لتحفیظ القرآن الکریم کا وجود بہت بڑی نعمت ہے جو کہ مسلم بچوں کو دینی و عصری تعلیم سے آراستہ کررہا ہے۔
اس موقع پر اسامہ خورشیدسنابلی نے کہا کہ یوم جمہوریہ وطن عزیز کے آئین کی پاسداری سے تجدید عہد کا دن ہے۔ہم ہندوستانی ہیں،چنانچہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم وطن عزیز کے آئین کی پاسداری کریں تاکہ ہمارا وطن سب سے پیارا وطن بن سکے۔
اس موقع پر ولی اللہ سلفی، عبدالقادر سلفی اورعلاؤ الدین نے بھی اپنے گراں قدر خیالات پیش کئے اور ادارے کی بہتر کارکردگی پر اپنے دلی سکون و اطمینان کا اظہار کیا اور ادارے کے ذمہ داران کو نیک دعاؤں سے نوازا۔ اس کے علاوہ اس پروگرام میں انجینئر تسلیم عارف، علی اختر، مجیب اللہ،سعیدالرحمن سنابلی، عبداللہ سلفی، عبدالرحمان ثاقبی، قاری امروزمظاہری ، عبدالمعین فلاحی اور حافظ محمد خالدنے بھی شرکت کی۔

Related posts

"Historic Purge: Dr. Nowhera Shaikh’s Fight Against Bogus Votes”

Paigam Madre Watan

کس قدر ہے خوبصورت ہے خوشنمادارالہدی

Paigam Madre Watan

Brainstorming on Bharat’s knowledge system and history writing in IGNOU

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar