Delhi دہلی

شمع این جی او نے ووٹروں کو بیدارکرنے کے لیے ریلی کا انعقاد کیا

نئی دہلی، شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنک سوسائٹی اور جعفرآباد آر ڈبلیو اے کے ممبران نے مل کر سیلم پور اسمبلی حلقہ میں ووٹرو ں کو بیدار کرنے کے لئے ایک ریلی نکالی۔۔اس بابت ضلع شمال مشرقی ضلع کے افسر اجے کمار نے تنظیم کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی اور کہا کہ عوام کو حق رائے دہی کا استعمال ضرور کرنا چاہئے۔ اس تناظر میں شمال مشرقی ضلع کی جانب سے آج ”ایک شام ووٹرس کے نام” کا انعقاد کیا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے پولنگ مراکز پر بوڑھوں، معذوروں اور عام شہریوں کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں اور ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کرکے اپنے آئین کو مضبوط کریں۔ جانکاری دیتے ہوئے تنظیم کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر فہیم بیگ نے بتایا کہ ہماری ووٹنگ بیداری ریلی سیلم پور سی پی جے بلاک سے شروع ہو کر سیلم پور تھانہ سے ہوتی ہوئی انجینئرنگ کالج شاستری پارک پہنچ کر اورآؤ ووٹ کریں،اپنے آئین کو مضبوط کریں،بھول نہ جانا اپنے ادھیکار!آؤ بنائیں اپنے پسند کی سرکار،آؤ منائیں لوک تنتر کا تہوار !ووٹ کرکے اس بار جیسے نعرے لگاکر لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لیے بیدار کیا۔ تنظیم کے صدر مرزا شاہد چنگیزی نے بھی عوام سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ اس ریلی میں محمد عمران، حاجی شمیم، محمد سرفراز، عادل قریشی، محمد کونین، رشمی، نیلم، آشا، ببیتا، فاطمہ، محمد زبیر، ریحان عالم، محمد مستقیم، ثاقب احمد، اعمش بیگ، روشنی، ریکھا، شانتی وغیرہ بطور خاص موجود رہے۔

Related posts

Form web link released for those who want money back from Heera Group

Paigam Madre Watan

امت اپنے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی قدردانی کرلے تو سارے مسائل حل ہوجائیں گے ۔

Paigam Madre Watan

بھارت جوڑو نیائے یاترا کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس آفس پرتاپ گڑھ پہنچ کر میڈیا کے ساتھیوں سے بات چیت کرتے راجیہ سبھا سانسد اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی مورچہ کے صدر عمران پرتاپ گڑھی

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar