Delhi دہلی

یوم جمہوریہ کے موقع پر سرو بھاشا کاویہ سمّیلن ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا

آکاش وانی، دہلی کے زیرِ اہتمام اس مشاعرے میں اردو زبان کی نمائندگی فوزیہ رباب کریں گی


نئی دہلی، ہر سال کی طرح اس سال بھی آل انڈیا ریڈیو سے سرو بھاشا کاویہ سمّیلن ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ اس مشاعرے میں آئین میں تسلیم شدہ تمام ۲۲ زبانوں کے شعرا شامل ہیں، جس میں اردو زبان کی نمائندگی مشہور سیاحتی شہر گوا سے تعلق رکھنے والی معروف شاعرہ فوزیہ رباب کریں گی۔ ملک کے تمام ریڈیو مراکز سے اصل زبان کے ساتھ ریاستی زبانوں میں اس کا ترجمہ بھی نشر کیا جائے گا۔ اس مشاعرے میں پیش کیے گئے کلام کا ہندی ترجمہ آکاش وانی، دہلی کے ساتھ ساتھ تمام ہندی بولنے والے مراکز سے بھی نشر کیا جائے گا۔ اس بار اس مشاعرے کی ریکارڈنگ رانچی یونی ورسٹی کے آریہ بھٹ آڈیٹوریم میں آل انڈیا ریڈیو کی پرنسپل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وسودھا گپتا کی باوقار موجودگی میں کی گئی۔ یہ مشاعرہ آل انڈیا ریڈیو دہلی سے رات دس بجے سے اندرپرستھ چینل 366.3 یعنی 819KHz آل انڈیا ریڈیو گولڈ 100.1Mtz پر نشر ہوتا ہے۔ یہ آکاش وانی یوٹیوب چینل اور آل انڈیا ریڈیو لائیو نیوز 24×7 پر بھی نشر کیا جائے گا۔ اس بار یہ تقریب نوجوان کے نام منسوب کی گئی ہے۔ فوزیہ رباب کے مجموعۂ کلام ’’آنکھوں کے اس پار‘‘ کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ وہ مشہور ادبی و ثقافتی اور اردو تعلیمی تنظیم ’’رباب فاؤنڈیشن‘‘ کی بانی صدر ہیں اور اس تنظیم کے تحت آن لائن اردو لرننگ کلاسز، شاعری لرننگ کلاسز اور غالب کلاسز کا نظم کر رہی ہیں۔ ان کورسز سے ہندوستان، امریکہ، یوروپ اور خلیجی ممالک کے سینکڑوں افراد نے استفادہ کیا ہے۔

Related posts

آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کاتعلیمی معیار بڑھانے کا عہد

Paigam Madre Watan

ہمیں شیشے کے ذریعے کیجریوال سے فون پر بات کرنے کے لیے کرایا گیا، شیشہ بھی بہت گندا تھا، ہم ایک دوسرے کے چہرے بھی صاف نہیں دیکھ سکتے تھے: بھگونت مان

Paigam Madre Watan

डॉ. नौहेरा शेख की एक और कानूनी जीत

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar