مشاہیر علمائے کرام

سید جعفر علی اور سفر کی صعوبتیں

غازی پور اور جونپور:
ایک چھوٹی سی کشتی میں دریا عبور کر کے گوپال پور پہونچے، جہاں تمام دوستوں کو جمع ہونا تھا اور پانچ روز وہاں ٹھہرے رہے، پھر دریائے گھاگھرا سے پار اتر کر مبارک پور ہوتے ہوئے محمدآباد میو گئے، وہاں سے قریب ہی سید جعفر علی کے خالو تھانیداری کے عہدے پرمامور تھے، انہیں بھی خبر نہ ہونے دی کہ مبادا رکاوٹ پیدا کریں، بہادر گنج اور قاسم آباد کے راستے غازی پور پہنچ کر شیخ فرزند علی کی مسجد میں مقیم ہوئے، جو سید صاحب کے خلیفہ تھے، شیخ صاحب انہیں دیکھ کر بہت خوش ہوئے، دو ہفتہ اپنے پاس ٹھہرائے رکھا، روانگی کے وقت ایک سو روپیہ نقد دیئے اور ایک ’یا بو‘ پیش کیا، نیز چودہ آدمیوں کے لیے ہتھیاروں کا انتظام فرما دیا، شیخ صاحب کے بیٹے شیخ امجد علی پہلے سے سید صاحب کے ساتھ تھے، ان کے لیے کپڑے، چادر اور ایک خط دیا۔
غازی پور سے’ بھیتری ‘اور’ کراکت‘ کے راستے جونپور پہنچے، شہر سے باہر تھانیدار نے روک لیا اور پوچھا کہ ہتھیار لگا کر جا رہے ہو ضامن کے بغیر جانے نہ دوں گا، سید جعفر علی نے کہا کہ شہر میں جا کر شیخ کرامت علی کی ضمانت دے دیں گے، شیخ کا نام سن کر تھانیدار نے اجازت دے دی، وہ شیخ کرامت علی کی مسجد میں ٹھہرے، شیخ نے موضع منڈیاہوں سے ایک اونٹ منگوا کر قافلۂ مجاہدین کی نذر کیا، وہاں دو تین غازی اور مل گئے اس اثناء میں سید جعفر علی کے والد کو اطلاع مل چکی تھی کہ ان کا بیٹاگورکھپور نہیں گیا بلکہ جہاد کے لیے سید صاحب کے پاس جا رہا ہے، وہ بعض دوسرے عزیزوں کو ساتھ لے کر پیچھے نکل پڑے اور جونپور میںان سے آ ملے، اصرار کیا کہ واپس چلو پھر ہم سب لوگ مع قبائل سید صاحب کے پاس جانے کے لیے تیار ہو جائیں گے، لیکن سید جعفر علی نے یہ تجویز نہ مانی اور کہا کہ مع قبائل اس وقت جانا مناسب ہو گاجب امیر المؤمنین مع قبائل طلب فرمائیں گے، غرض سید صاحب موصوف نے منت سماجت سے والد اور دوسرے عزیزوں کو راضی کر کے واپس بھیج دیا۔

Related posts

دلاور خاں ، عبد السبحان خاں، منصور خاں ، عبد اللہ خاں گورکھپوری

Paigam Madre Watan

سید قطب علی (متوفی ۱۸۳۳ءتقریباً)

Paigam Madre Watan

غریب اللہ گورکھپوری

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar