National قومی خبریں

مدرسہ دار السلام کا افتتاح – پلسانہ، سورت (گجرات)

صوبہ گجرات کے مشہور ضلع سورت کی بستی پلسانہ میں بفضلہ تعالیٰ ایک نئی دینی درسگاہ "مدرسہ دار السلام” کا افتتاح 12 فروری 2025 بروز بدھ بعد نماز مغرب عمل میں آیا۔ افتتاحی تقریب کی صدارت فضیلة الشیخ مولانا اسماعیل محمدی (امام و خطیب مسجد اہل حدیث سامرود و نائب صدر مدرسہ اسلامیہ سامرود، سورت) نے فرمائی۔ انہوں نے افتتاحی خطاب کیا اور سبق کی شروعات کروا کر ادارے کا باقاعدہ آغاز کیا۔یہ مدرسہ مولانا وثیق سنابلی، جناب مقیم بھائی اور دیگر احباب کی کاوشوں سے قائم ہوا ہے۔ افتتاحی تقریب میں علاقہ کی معزز شخصیات بشمول مولانا احسان الہی سلفی، مولانا حبیب الرحمن سلفی، مولانا عبد الخالق اثری، مولانا عبد الواحد رحمانی، اور مولانا فرقان نوری و دیگر احباب جماعت نے شرکت کی۔ مدرسہ دار السلام کی شروعات تقریباً بیس بچوں اور بچیوں سے ہوئی ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ اس ادارے کو تا قیامت اری و ساری رکھے اور تمام خدمت گزاروں کی خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین۔

Related posts

ممبئی اردو کتاب میلہ : آٹھویں دن اسکولی طلبہ و طالبات کے مابین مونو ایکٹنگ مقابلہ، اردو ذریعۂ تعلیم پر مذاکرہ ، مشہور کامیڈین رحمن خان کا مزاحیہ شو

Paigam Madre Watan

ہیرا گروپ: زمین پر قبضہ کے خلاف انصاف اور تحفظ کی تلاش

Paigam Madre Watan

ایک دوسرے کے ہمدرد بن کر رہیں. ضیاء اللہ ایوبی 

Paigam Madre Watan

Leave a Comment