National قومی خبریں

گجرات کی آدھی گرین انرجی پیدا کر ےگا ریلائنس۔ مکیش امبانی

گاندھی نگر،(پی ایم ڈبلیو نیوز) ریلائنس اگلے 10 سالوں تک گجرات کے سبز توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری جاری رکھے گی۔ ریلائنس 2030 تک گجرات کی سبز توانائی کی کھپت کا تقریباً نصف پیداوار کرے گی۔ اس کا اعلان ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 میں کیا۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ گجرات سبز ترقی میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھرے، ریلائنس نے جام نگر میں 5,000 ایکڑ کے دھیرو بھائی امبانی گرین انرجی گیگا کمپلیکس کی تعمیر شروع کر دی ہے۔ امبانی نے کہا، اس سے بڑی تعداد میں سبز ملازمتیں پیدا ہوں گی اور سبز مصنوعات اور مواد کی پیداوار ممکن ہو سکے گی جس سے گجرات سبز مصنوعات کا ایک سرکردہ برآمد کنندہ بن جائے گا۔ گجرات کو اپنی مادر وطن اور  کرم بھومی بتاتے ہوئے مکیش امبانی نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں ریلائنس نے ملک میں تقریباً 12 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے اور اس سرمایہ کاری کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ صرف گجرات میں کیا گیا ہے۔ ریلائنس 7 کروڑ گجراتیوں کے خوابوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

Related posts

انڈین یونین مسلم لیگ کے وفد نے علی گڑ ھ میں ہجومی تشدد میں مہلوک محمد فرید کے خاندان سے ملاقات کی

Paigam Madre Watan

 ای ڈی آفیسر بتا کر مشکوک مرڈررس کا بنگلے میں داخلہ

Paigam Madre Watan

شیعہ قوم کے پورے ملک کے سب سے بڑے مجلسی مجمع میں مولانا یعسوب عباس کا دعوا بے بنیاد کہ میرے باپ نے شیعہ پرسنل لاء بورڈ بنایا تھا. مولانا جسن علی راجانی

Paigam Madre Watan

Leave a Comment