Education تعلیم

اُردو یونیورسٹی میں داخلے۔ 19 جون آخری تاریخ

حیدرآباد، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2025-26 کے لیے پوسٹ گریجویشن، ڈپلوما و سرٹیفکیٹ کورسز میں فارم داخل کرنے کی توسیع شدہ آخری تاریخ 19 جون 2025 ہے۔
یونیورسٹی میں میرٹ کی اساس پر دستیاب کورسز میں پوسٹ گریجویشن کے 24 پروگرام ، ایک فل ٹائم پی جی ڈپلوما ان ٹیچنگ انگلش، پارٹ ٹائم پی جی ڈپلوما کے 4 پروگرام، ڈپلوما کے 10 کورسز، 7 سرٹیفکیٹ پروگرام کے علاوہ فیشن ٹیکنالوجی اور انٹیریئر ڈیزائن میں بی ایس سی، ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسز دستیاب ہیں۔
کورسز کے متعلق مزید معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود پراسپکٹس میں ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ ان تمام کورسز میں داخلوں کے لیے اہل امیدوار اپنی درخواستیں یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu پر آن لائن داخل کریں۔ مزید تفصیلات کے لیے ہیلپ ڈیسک کے اس فون نمبر040-23006612، ایکسٹنشن 1801 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے یا نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل بھی کیا جاسکتا ہے۔

Related posts

مانو میں پروفیسر سید عین الحسن کے ہاتھوں لیب کا افتتاح

Paigam Madre Watan

شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سےایک شام ’’قومی یکجہتی کے نام ‘‘ کل ہند مشاعرہ کا عظیم الشان پیمانے پر انعقاد

Paigam Madre Watan

بعد رمضان و عید الفطر جامعہ نسواں السلفیہ میں تعلیم شروع

Paigam Madre Watan

Leave a Comment