Education تعلیم

انجینئرنگ ڈگری کورسیس میں داخلے کی آخری تاریخ 15 ستمبر

مالیگاؤں (پریس)  ریاست مہاراشٹر کے تمام انجینئرنگ کالجوں میں خالی جگہوں پر داخلے  کی آخری تاریخ بڑھ گئی ہے ۔ واضح رہے انجینئرنگ کورسیس میں  داخلے لینے کیلئے خالی جگہوں اور مینجمنٹ کوٹہ پر داخلے   کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2024 ہے۔ اس کے بعد پوری ریاست میں انجینئرنگ کورسیس میں داخلے بند ہو جائیں گے۔  جن طلبہ کا نمبر میرٹ کی بنیاد پر یا کسی اور وجوہات کی بناء پر ممکن نہیں ہو سکا ۔ ایسے طلبہ اس موقع کا فائدہ اٹھائیں  ۔واضح رہے ریاست مہاراشٹر کی معروف اقلیتی انجینئرنگ کالج بنام مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس ( منصورہ ، مالیگاؤں ) میں انجینئرنگ کی مختلف برانچوں میں کچھ سیٹیں ابھی  خالی ہیں۔ جس میں کمپیوٹرانجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن انجینئرنگ، الیکٹرایکل انجینئرنگ، میکانیکل انجینئرنگ اورسول انجینئرنگ شامل ہیں۔ چونکہ ادارے کا شمار مائیناریٹی درجہ میں آتا ہے اسی وجہ سے مسلم طلبہ کیلئے  یہاں خصوصی کوٹہ موجود ہے۔  اسی لئے مسلم طلبہ و سرپرست حضرات سے گذارش ہے کہ اس موقع  استفاد کریں۔ ولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس  کی نمایاں تعلیمی کارکردگیوں میں  طلبہ کے یونیورسٹی لیل پر گولڈ میڈلس حاصل کئے۔ اس کے علاوہ ہر سال طلبہ کیلئے کیمپس پلیسمنٹ اور انٹرنشپ    فراہم کی جاتی ہے۔ ہر شعبہ انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ اسٹاف ( آئی آئی ٹی، این آئی ٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی و دیگر معروف تعلیمی اداروں سے فارغ)  تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ کالج کی نمایاں خصوصیات میں معیاری تعلیمی نظام، مناسب فیس، اقلیتی اسکالرشپ، 20 سے زائد جدید مشینوں سے لیس لیباریٹریز، گرین کیمپس، عبادت گاہ، ہاسٹل و میز اور دیگر سہلولیات  موجود ہیں۔

Related posts

فلسطین کی فریاد

Paigam Madre Watan

مانو میں ایم اے اردو میں داخلے

Paigam Madre Watan

اردو یونیورسٹی میں خواتین تشدد کے انسداد کے متعلق شعور بیداری مہم کا اختتام

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar