Delhi دہلی

وزیر معدنیات برکینا فاسو (افریقہ )کی ہندوستان آمد، ڈاکٹر ایم اے نجیب چیئرمین آئی اےا ے سی سی سے ملاقات

نئی دہلی، ر: جمہوریہ برکینا فاسو کے نائب وزیر معدنیات نے اپنے وفد کے ہمراہ ہندوستان کا سرکاری دورہ کیا اور اس موقع پر انڈو-عرب افریقہ چیمبر آف کامرس (IAACC) کے بین الاقوامی چیئرمین و امن کے سفیر ڈاکٹر ایم اے نجیب سے نئی دہلی میں اہم ملاقات کی۔اس اجلاس میں برکینا فاسو کے تجدید توانائی کے ڈائریکٹر جنرل اور ہندوستان میں مقیم برکینا فاسو کے سفیر بھی شریک تھے۔ ملاقات نئی دہلی میں برکینا فاسو کے سفارتخانے میں منعقد ہوئی جہاں دونوں ممالک کے درمیان معاشی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر ایم اے نجیب نے کہا کہ یہ ملاقات نہایت خوشگوار اور سودمند رہی۔ گفتگو کے دوران بھارت اور مغربی افریقہ کے درمیان دوطرفہ تعاون، سرمایہ کاری کے مواقع، اور معدنی وسائل کے شعبے میں اشتراک پر زور دیا گیا۔چیمبر آف کامرس کی جانب سے سری وجے کمار تومر، قاری ابرار جمال اور ڈاکٹر ممتاز جہاں بھی موجود تھے، جنہوں نے مختلف شعبہ جات میں تعاون کے امکانات پر روشنی ڈالی۔
یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دی جا رہی ہے۔

Related posts

تعمیراتی کارکنوں کو دیوالی پر کیجریوال حکومت کا تحفہ ، دہلی مزدور کلیان ایپ’ لانچ کی جائے گی: راج کمار آنند

Paigam Madre Watan

’’کثیر لسانی ہندوستان میں اردو زبان و تہذیب‘‘کے عنوان سے سہ روزہ عالمی اردو کانفرنس کا افتتاح کل

Paigam Madre Watan

اروند کیجریوال نے اپنی زندگی 100 فیصد ایمانداری کے ساتھ گزاری، ان پر کبھی کوئی داغ نہیں تھا اور نہ کبھی ہوگا: سنجے سنگھ

Paigam Madre Watan

Leave a Comment