Delhi دہلی

ایم ایل اے درگیش پاٹھک نے ٹوڈا پور گاؤں میں جدید چوپال کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا

ٹوڈا پور گاؤں کی تاریخ میں یہ پہلا چوپال ہوگا جو جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا: درگیش پاٹھک


نئی دہلی(پی ایم ڈبلیو نیوز)آپ” کے ایم ایل اے درگیش پاٹھک نے اتوار کو ٹوڈا پور گاؤں میں ایک جدید چوپال کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ تقریب میں موجود مقامی لوگ خوش تھے اور انہوں نے درگیش پاٹھک پر پیار اور آشیرواد کی بارش کی۔ اس گاؤں میں آخری بار 1950 میں ایک چوپال بنایا گیا تھا جو کہ خستہ حال تھا، جب ہم انتخابات کے وقت ٹوڈا پور ہم گاؤں گئے تو تمام لوگوں کا بنیادی مطالبہ یہی تھا کہ ایک نیا چوپال بنوایا جائے۔ چوپال کی تعمیر کے لیے پونے دو کروڑ روپے جاری کرنے کے لیے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کا شکریہ۔ چوپال دو منزلہ ہوگا جس میں ایک کچن، دو لفٹیں اور اسٹیلٹ پارکنگ ہوگی۔ ٹوڈا پور گاؤں کی تاریخ میں یہ ہندوستان کا پہلا چوپال ہوگا جو جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر، راجیندر نگر کے ایم ایل اے اور ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ کوئی بھی گاؤں چوپال کے بغیر ادھورا ہے۔ ٹوڈا پور گاؤں دہلی میں ایک اہم مقام رکھتا ہے اور 1950 میں گاؤں کے لوگوں نے مل کر یہاں ایک چوپال بنایا تھا۔ اس کے بعد سے آج تک یہاں کوئی نیا چوپال نہیں بنایا گیا۔کیونکہ اس چوپال کی حالت بہت خراب ہو چکی تھی۔ لوگوں نے اکثر حکام سے نئے چوپال کا مطالبہ کیا لیکن ان کا مطالبہ پورا نہیں ہوا۔ انتخابات کے دوران جب ہم ٹوڈا پور گاؤں گئے تو سب کا ہم سے ایک ہی مطالبہ تھا کہ نیا چوپال بنوایا جائے۔ عوام کی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے جدید چوپال تعمیر کروانے کا فیصلہ کیا اور بہت ہی کم وقت میں چوپال کی تعمیر کا منصوبہ مکمل ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ آج مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ٹوڈا پور گاؤں کے اعزاز میں ایک نئے چوپال کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب مقامی لوگوں کی موجودگی میں مکمل کی گئی، یہ چوپال تقریباً پونے دو کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ یہ چوپال دو منزلہ بنایا جائے گا جس میں باورچی خانہ بھی ہوگا۔ اس میں دو لفٹیں بھی ہیں۔ایک لفٹ لوگوں کے لیے اور دوسری سامان لے جانے کے لیے لگائی جائے گی۔ یہاں اسٹیلٹ پارکنگ کا بھی انتظام ہوگا۔ ٹوڈا پور گاؤں کی تاریخ میں یہ پہلا چوپال ہوگا جو جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا۔ اس چوپال میں تمام سہولیات ہوں گی جس سے کم از کم 15 ہزار لوگ مستفید ہوں گے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال جی کا شکریہ انہوں نے اس کام کے لیے پونے دو کروڑ روپے جاری کروائے ۔

Related posts

اگر آپ کی حکومت بنتی ہے تو دہلی-پنجاب کی طرح ہریانہ میں بھی بہترین اسکول، اسپتال اور مفت بجلی دی جائے گی: سنیتا کیجریوال

Paigam Madre Watan

سنہری باغ مسجد معاملہ: انڈین یونین مسلم لیگ کے رکن پارلیمان ای ٹی محمد بشیر نے چیف آرکیٹکٹ کو مکتوب کے ذریعے رائے دی

Paigam Madre Watan

اس اسکیم کی وجہ سے صارفین کے 90 فیصد بل معاف کردیئے جائیں گے اور جل بورڈ کو دہلی حکومت کی سبسڈی کی وجہ سے محصول ملے گا: اروند کیجریوال

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar