نئی دہلی، ویمنس وِنگ حلقہ دہلی جماعت اسلامی ہند اور گرلز اسلامک آرگنائزیشن (جی آئی او) دہلی کے اشتراک سے ملی ماڈرن اسکول کے گراؤنڈ میں ایک شاندار ٹریڈ ایکسپو کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ ایک منفرد اور متاثر کن پروگرام تھا، جس کی خاص بات یہ رہی کہ یہ مکمل طور پر خواتین کے ذریعے اور صرف خواتین کے لیے منعقد کیا گیا۔ وسیع و عریض میدان میں منعقد اس ایکسپو نے خوشگوار اور پُرمسرت ماحول پیدا کر دیا۔ خواتین نہایت جوش و خروش کے ساتھ خریداری اور تفریح میں مصروف نظر آئیں۔ ایکسپو میں مختلف اشیاء، کپڑے، ہینڈی کرافٹ، زیورات اور گھریلو مصنوعات کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے، جہاں اشیاء مناسب داموں میں دستیاب تھیں۔ بچوں کے لیے خصوصی کڈز زون قائم کیا گیا، جہاں تفریحی سرگرمیوں اور کھیلوں کا انتظام کیا گیا تھا۔ خواتین اور بچوں نے اس پروگرام سے بھرپور لطف اٹھایا۔ منتظمین کے مطابق اس ایکسپو کا مقصد خواتین کو معاشی خودمختاری، کاروباری اعتماد اور سماجی طور پر سرگرم کردار ادا کرنے کے لیے حوصلہ دینا تھا۔ یہ ایک ایسی مثبت پہل ہے جو خواتین کے اندر چھپے ہوئے تخلیقی اور معاشی صلاحیتوں کو اُجاگر کرتی ہے۔ پروگرام میں شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے اقدامات نہ صرف خواتین کے لیے معاشی امکانات پیدا کرتے ہیں بلکہ ان کے اندرونی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور سماج میں فعال کردار ادا کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
previous post
Related posts
Click to comment

