Delhi دہلی

اروند کیجریوال نے پالم واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا یہ واقعہ نہایت افسوسناک ہے: اروند کیجریوال

نئی دہلی، 18 مارچ: دہلی کے پالم علاقے میں ایک پانچ منزلہ عمارت میں خوفناک آگ لگنے سے 9 افراد کی دردناک موت ہو گئی۔ بی جے پی کے زیر اقتدار دہلی حکومت کی فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ کام نہ کرنے کی وجہ سے یہ سانحہ مزید سنگین ہو گیا۔ بدھ کے روز پیش آئے اس واقعے میں فائر بریگیڈ کی لاپروائی سامنے آنے پر عام آدمی پارٹی نے بی جے پی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔آپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ یہ واقعہ نہایت افسوسناک ہے۔دہلی میں بڑھتے ہوئے آتشزدگی کے واقعات باعثِ تشویش ہیں۔ حکومت کو تنگ گلیوں اور کثیر منزلہ عمارتوں والے علاقوں میں فوری راحت اور ریسکیو کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ دہلی کے پالم میں پیش آیا یہ واقعہ انتہائی دردناک ہے۔ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ میری دلی ہمدردیاں ہیں۔ خدا مرحومین کی مغفرت فرمائے۔ ملک کی راجدھانی میں مسلسل آتشزدگی کے واقعات سامنے آنا فکر کی بات ہے۔ تنگ گلیاں، ایک دوسرے سے جڑی ہوئی بلند عمارتیں اور ناکافی حفاظتی انتظامات اس خطرے کو مزید بڑھا دیتے ہیں، اس لیے حکومت کو فوری اور ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔وہیں آپ کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ہمارے ملک میں لوگوں کی جان کی کوئی قدر نہیں رہ گئی ہے۔ جب حکومت ناکارہ ہو تو بنیادی حفاظتی انتظامات بھی میسر نہیں ہوتے۔ خدا مرحومین کی مغفرت فرمائے۔ادھر، کونڈلی سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کلدیپ کمار نے کہا کہ دہلی کی حکومت نکمی اور نااہل ہے۔ پوری حکومت صرف لوٹ کھسوٹ میں مصروف ہے اور اسے عوام کی جان کی کوئی پروا نہیں۔

Related posts

اروند کیجریوال نے عام آدمی پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کہا کہ آپ کا ہر کارکن ملک کو بچانے کے لیے سب سے بڑی قربانی دینے کے لیے تیار ہے

Paigam Madre Watan

Israel and India’s Finance Ministers Sign Groundbreaking Investment Agreement

Paigam Madre Watan

شیخ مولانا عزیز الرحمن سلفی اردو اکیڈمی ایوارڈ سے سرفراز

Paigam Madre Watan

Leave a Comment