Education تعلیم

شعبۂ عربی کی علمی و تدریسی روایت کو مستحکم بنانا اولین ترجیح: پروفیسر قمر اقبال

لکھنؤ۔15مئی، ایسوسیٹ پروفیسر قمر اقبال کو لکھنؤ یونیورسٹی کے شعبۂ عربی کا نیا صدرِ شعبہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس تقرری کے بعد علمی و ادبی حلقوں میں خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل یہ ذمہ داری ایسوسیٹ پروفیسر ایاز احمد اصلاحی انجام دے رہے تھے۔
لکھنؤ یونیورسٹی کا شعبۂ عربی ملک کے ممتاز علمی و ادبی مراکز میں شمار کیا جاتا ہے، جہاں عربی زبان و ادب کی تدریس اور تحقیق کی مضبوط روایت قائم ہے۔ شعبے میں اس وقت متعدد ممتاز اساتذہ کرام اپنی علمی خدمات انجام دے رہے ہیں، اس موقع پر شعبہ کے تمام فیکلٹی ممبران’ ڈاکٹر محمد طارق ظلی، ڈاکٹر ریاض احمد ریاضی، ڈاکٹر محمد ادریس، ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈاکٹر منظر علی، ڈاکٹر محمد سلمان، ڈاکٹر مہوش فاطمہ اور ڈاکٹر امّ عمارہ موجودتھے۔
اس خاص موقع پر صدرِ شعبہ ایسوسیٹ پروفیسر قمر اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ شعبۂ عربی کی علمی و تدریسی روایت کو مزید مستحکم بنانا ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی تعلیمی و تحقیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ علمی سرگرمیوں کو وسعت دینے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
تقریب میں یونیورسٹی کے پروکٹر، مختلف شعبہ جات کے اساتذہ، محققین اور علمی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر غلام نبی اور ڈاکٹر ارشد جعفری، صحافی ضیاءاللہ صدیقی ندوی سمیت دیگر اساتذہ و دانشوروں نے ایسوسیٹ پروفیسر قمر اقبال کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ ان کی قیادت میں شعبۂ عربی مزید ترقی کرے گا اور علمی و تحقیقی میدان میں نئی کامیابیاں حاصل کرے گا۔

Related posts

نماز توحید اور اللہ تعالیٰ کی بندگی کا اعلیٰ ترین مظہر ہے اور ایمان کے بعد سب سے اہم عمل اور معراج کا تحفہ ہے ۔مولانا خالد سیف اُللہ رحمانی

Paigam Madre Watan

علم ایک مال ہے اور اس کا موثر استعمال ایک کمال ہے۔ ماہرین

Paigam Madre Watan

ڈپلومہ اور ڈگری انجینئرنگ کورسیس میں داخلے کی تاریخ میں اضافہ 23، اکتوبر تک

Paigam Madre Watan