Delhi دہلی

ذوالحجہ کا چاندنظر نہیں آیا

first quarter moon in starry night with clouds

نئی دہلی:۱۷؍مئی ۲۰۲۶ء مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری اخباری بیان کے مطابق آج مورخہ۲۹؍ذوالقعدہ۱۴۴۷ھ مطابق۱۷؍مئی ۲۰۲۶ء بروزاتوار بعد نماز مغرب اہل حدیث کمپلیکس، اوکھلا، نئی دہلی میں مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی اور رؤیت ہلال ماہِ ذوالحجہ ۷ ۱۴۴ھ کے سلسلے میں حسب سابق ملک کے اکثر صوبوں کے ذمہ داروں اور ملی تنظیموں سے بذریعہ فون رابطے کیے گئے۔ مگر ملک کے کسی بھی صوبہ سے رؤیت ہلال کی خبر موصول نہیں ہوئی ۔چنانچہ یہ فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ کل بروزسوموار ذوالقعدہ۱۴۴۷ھ کی۳۰ویں تاریخ ہوگی اور صلاۃ عید الاضحی بتاریخ ۲۸؍مئی ۲۰۲۶ء بروز جمعرات ادا کی جائے گی۔ ان شاء اللہ

Related posts

سروودیا ودیالیہ منڈاولی، نمبر 2 کی نئی عمارت منڈاولی، چندر وہار، ونود نگر سمیت قریبی علاقوں کے 4000 سے زیادہ بچوں کے لیے بہترین تعلیم کا مرکز بن جائے گی: وزیر تعلیم آتشی

Paigam Madre Watan

میٹنگ کے دوسرے دن "میں بھی کیجریوال” دستخطی مہم کا مطالبہ کیا گیا، جس کی صدارت تنظیم کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر سندیپ پاٹھک اور قومی سکریٹری پنکج گپتا نے کی

Paigam Madre Watan

AIMIM launches campaign to jail Muslim youth

Paigam Madre Watan