Education تعلیم

اساتذہ طلبہ کے لیے عملی نمونہ بنیں ، فیکلٹی انڈکشن پروگرام سے شیخ الجامعہ کی مخاطبت

حیدرآباد، 6 جولائی(پریس نوٹ) اپنی ذمہ داریوں سے ہمیشہ باخبر رہیں اور یہ یاد رکھیں کہ طلبہ کے ساتھ آپ کی ہر گفتگو اور ہر ملاقات ان کی علمی، اخلاقی اور شخصی نشوونما کا اہم حصہ ہوتی ہے۔ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ اپنے عمل سے مثال قائم کریں اور علمی دیانت داری اور پیشہ ورانہ معیار کی اعلیٰ ترین روایات کو برقرار رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے کیا۔ وہ آج فیکلٹی انڈکشن پروگرام (FIP) میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس ایک ماہ طویل پروگرام کا اہتمام اردو یونیورسٹی کے یو جی سی-مالویہ مشن ٹیچر ٹریننگ سینٹر (UGC-MMTTC) کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد نو تقرر شدہ اساتذہ کو تدریس، تحقیق اور تعلیمی قیادت کے میدان میں بہترین کارکردگی کے لیے تیار کرنا ہے۔
وائس چانسلر نے کہا کہ اساتذہ صرف طلبہ کی علمی صلاحیتوں ہی کو نہیں نکھارتے بلکہ ان کی شخصیت اور کردار کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تدریس کا عمل صرف کلاس روم تک محدود نہیں ہوتا، کیونکہ طلبہ اپنے اساتذہ کے رویے، اقدار اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کا بغور مشاہدہ کرتے ہیں اور اکثر انہیں اپنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
شرکاءکا خیرمقدم کرتے ہوئے یو جی سی-ایم ایم ٹی ٹی سی کی ڈائرکٹر، پروفیسر سنیم فاطمہ نے کہا کہ فیکلٹی انڈکشن پروگرام کو اس انداز میں ترتیب دیا گیا ہے کہ نئے اساتذہ کو مؤثر تدریس اور بامعنی تعلیمی خدمات انجام دینے کے لیے ضروری علم اور مہارتیں پیدا کی جاسکیں۔
ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر معراج احمد مبارکی نے کہا کہ فیکلٹی انڈکشن پروگرام، یو جی سی-مالویہ مشن ٹیچر ٹریننگ سینٹر کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ مسلسل پیشہ ورانہ تربیت اور بامعنی علمی سرگرمیوں کے ذریعے باصلاحیت، صاحبِ فکر اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ اساتذہ کی تیاری کو فروغ دیتا رہے۔

Related posts

کمپیوٹر سائنس کے مضمون میں صوبیہ عرشین کو پی ایچ ڈی

Paigam Madre Watan

سائنس کے فروغ کے لیے تجسس کا ماحول ضروری

Paigam Madre Watan

منصورہ انجینئرنگ کالج میں MHT-CET 2024 طرز پر مشقی امتحانبارہویں سائنس(PCB /PCM) کے طلبہ مشقی امتحان(Practice Test) میں ضرور شرکت کریں: ڈاکٹر شاہ عقیل احمد

Paigam Madre Watan