Blog

گنڈ گاندربل میں کلچرل اکیڈیمی کے پہاڑی شعبے کے زیر اہتمام سے ادبی و ثقافتی پروگرام

گنڈ گاندربل میں کلچرل اکیڈیمی کے پہاڑی شعبے کے زیر اہتمام سے ادبی و ثقافتی پروگرام
مقالہ نگاری، مشاعرہ اور روایتی موسیقی کی محافل میں ادیبوں، شعراء اور فنکاروں کی شرکت

سرینگر/12 ستمبر/کے پی ایس : جموں اینڈ کشمیر اکیڈمی ا?ف ا?رٹ، کلچر اینڈ لینگویجز کے پہاڑی شعبے کی جانب سے ا?ج گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول گنڈ گاندربل میں ایک روزہ شاندار پہاڑی ادبی و ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد پہاڑی زبان کے ادبی ورثے، شعری روایت اور لوک ثقافت کو فروغ دینا، محفوظ رکھنا اور نئی نسل تک منتقل کرنا تھا۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ اطلاعات کے مطابق پروگرام میں پہاڑی زبان و ادب سے وابستہ نامور محققین، ادیبوں، شعراء￿ ، فنکاروں، طلبہ اور ادب و ثقافت سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت گوجری اور پہاڑی زبان کے نامور ادیب اور شاعر محمد منشا خاکی نے کی جبکہ پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول گنڈ خاص مہمان کی حیثیت سے تقریب میں موجود رہے. اس موقع پر پہاڑی زبان کے مختلف ادبی و ثقافتی پہلوو?ں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ شرکاء￿ کو اپنی تخلیقی اور فنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھی بھرپور موقع فراہم کیا گیا۔
پروگرام کا ا?غاز علمی مقالہ خوانی کے سیشن سے ہوا، جس میں ممتاز محققین نے پہاڑی زبان و ادب کے مختلف پہلوو?ں پر اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے۔ محمد منشا خاکی، شبیر احمد خان شمس اور عبدالمجید حسرت نے اپنے مقالوں کے ذریعے پہاڑی ادب کے تاریخی پس منظر، لسانی خصوصیات، ادبی روایت اور ساختی ارتقا پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے پہاڑی زبان کے ادبی سرمایہ کو محفوظ کرنے، اس پر مزید تحقیقی کام کرنے اور اسے وسیع سطح پر متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔مقالہ خوانی کے بعد ایک شاندار پہاڑی مشاعرہ منعقد ہوا، جس میں خطے کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 20 سے زائد معروف شعراء￿ نے شرکت کی۔ شعراء￿ نے اپنے منتخب کلام کے ذریعے پہاڑی زبان کی شیرینی، شعری وسعت اور ادبی گہرائی کو اجاگر کیا۔ مشاعرے میں گلاب دین جزا, سید وقار دانش، سید ذوالفقار دلدار، عبدالجلیل خیالی، عبدالقیوم راز، سید سکندر شاہ وفا، سیدہ مہجبین، مولوی عبدالرحمان راہی، لیاقت رضا، شوکت صابر اور نصیر دلجانی سمیت متعدد شعراء￿ نے اپنا کلام پیش کیا۔مشاعرے کے دوران شعراء￿ نے پہاڑی زبان میں محبت، معاشرت، انسانی جذبات، ثقافتی اقدار اور زندگی کے مختلف پہلوو?ں سے متعلق شاعری پیش کی، جسے سامعین نے سراہا۔ اس موقع پر پہاڑی شاعری کی روایتی اور عصری جہتوں کو اجاگر کرتے ہوئے زبان کے ادبی فروغ کے لیے ایسے پروگراموں کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔پروگرام کے اختتام پر روایتی موسیقی کی محفل کا اہتمام کیا گیا، جس نے تقریب کو مزید رنگا رنگ اور دلکش بنا دیا۔ معروف پہاڑی لوک فنکاروں نے کلاسیکی اور روایتی لوک دھنیں پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا اور پہاڑی خطے کی ثقافتی روایت اور موسیقی کے بھرپور رنگ اجاگر کئے۔موسیقی کی محفل میں سید طارق پردیسی، مسرت ناز، علی بخاری، جمیل احمد شیخ، شاہ فردوس، جمعہ خان، طالب ہلال، تبسم وانگٹی، مختار وانگٹی اور صادق خان سمیت معروف فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ فنکاروں کی پیشکش نے پروگرام میں موجود سامعین کو خاص طور پر متاثر کیا اور روایتی پہاڑی موسیقی کے حسن کو نمایاں کیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض کلچرل اکیڈیمی کے ریسرچ اسسٹنٹ (پہاڑی) عبد الواحد منہاس نے انجام دئے۔انہوں نے شرکاء￿ کا خیرمقدم کرتے ہوئے پہاڑی شعبے کی جانب سے زبان و ادب کے فروغ کے لیے جاری سرگرمیوں اور حالیہ کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پہاڑی زبان کے فروغ کے لیے مستقبل میں شروع کیے جانے والے مختلف ادبی منصوبوں اور فیلڈ سرگرمیوں کا بھی ذکر کیا۔اپنے استقبالیہ میں عبد الواحد منہاس نے کہا کہ پہاڑی زبان نہ صرف ایک اہم لسانی ورثہ ہے بلکہ اس سے وابستہ ادب، شاعری، لوک موسیقی اور ثقافتی روایات خطے کی اجتماعی شناخت کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زبان و ادب کے تحفظ اور فروغ کے لیے محققین، ادیبوں، شعراء￿ ، فنکاروں اور نوجوان نسل کے درمیان مسلسل رابطہ اور ایسے ادبی و ثقافتی پروگراموں کا انعقاد ناگزیر ہے۔انہوں نے پروگرام کی کامیابی میں تعاون کرنے والے تمام محققین، شعراء￿ ، فنکاروں، شرکاء￿ اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول گنڈ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی پہاڑی زبان، ادب اور ثقافت کے فروغ کے لیے اس نوعیت کی سرگرمیوں کا سلسلہ مزید وسعت اختیار کرے گا۔

Related posts

دہلی حکومت نے 22 ہزار کروڑ کا چاول گھوٹالہ رچایا: سوربھ بھردواج

Paigam Madre Watan

پروفیسرکوثرمظہری کی ادبی خدمات لائق تحسین ہیں:پروفیسر اخترالواسع

Paigam Madre Watan

 ای ڈی اور اس کے حمایتی محکمہ جات ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی منظم تباہی کے مرکزی کردار

Paigam Madre Watan