Blog

ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود وایاز (جمیل اختر فیضی)

ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود وایاز

(جمیل اختر فیضی)

گذشتہ ایام میں مادر علمی جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں فکری انحراف کے موضوع پر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مولانا تقی عثمانی اور مولانا طاہر اشرفی جیسے دیوبندی حضرات کو بھی جامعہ نے دعوت شرکت و خطاب دیا، اس تناظر میں مولانا کلیم الدین یوسف کی ایک پرانی تحریر کا اقتباس ملاحظہ فرمائیں:
"دیوبندی علماء اللہ کے اسماء وصفات کی تاویل کرتے ہیں، بعض صفات کا انکار کرتے ہیں، بلکہ ان دیوبندیوں کی اکثریت صوفیت میں ڈوبی ہے، یعنی دیوبندیوں کے یہاں اشعریت، ماتریدیت، صوفیت، اور تقلید جامد جیسی کھلی گمراہیاں ہیں۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ ایک جگہ ہر مکتبہ فکر کے بدعتی گمراہ اور سنی لوگ جمع ہو جائیں اور سب اپنے اپنے مسلک پر آزادی کے ساتھ عمل کریں بس اتحاد کے ساتھ رہیں، ایک دوسرے کو برداشت کریں، بدعتی اہل سنت کو تعلیم دے، منحرفین کی کتابیں اہل سنت کو پڑھائی جائیں تو یقین جانیں کہ بعینہ اسی اتحاد کی دعوت اخوان المسلمین اور جماعت اسلامی بھی دیتی ہے، یہ اعتدال نہیں بلکہ ظلم ہے، اور منہج سلف اور اجماع سلف کی صریح مخالفت ہے۔
​آپ کا جامعہ ہے، آپ اسے جنت نشان قرار دے سکتے ہیں، چمنستان سلف صالحین کہہ سکتے ہیں، کاروان اہل حدیث کا مسکن کہہ سکتے ہیں، آپ اس کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملا سکتے ہیں، لیکن یہ صرف دعویٰ ہی ٹھہرے گا، اس دعویٰ کی تحقیق و درستی کیلئے سلف صالحین کے اصولوں سے ان امور کو ثابت کرنا ہو گا جن کی بنیاد پر آپ کا جامعہ قائم ہے، ورنہ…
​كُلٌّ يَدَّعِي وَصلاً بِلَيلَى
وَلَيلَى لَا تُقِرُّ لَهُم بِذَاكَا”
(منہج سلف ذو الحجہ: ۱۴۴۶ھ، جون: ۲۰۲۵ء، ص: 25)
اسی طرح ایک اور مضمون میں مولانا کلیم الدین یوسف مولانا تقی عثمانی کے متعلق لکھتے ہیں:
” در اصل یہ مولانا تقی عثمانی صاحب کا تقلیدی مزاج اور اہل حدیث و سلفیت کے تئیں ان کی نفرت بول رہی ہے”.
سوال یہ ہے کہ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کا منہج کیا ہے؟ اگر یہی منہج دارالسلام عمرآباد نے اختیار کیا تھا تو اس پر تھو تھو……
پوچھتا ہے اہل حدیث

Related posts

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کا دوسرا اعلیٰ سطحی راحتی وفد آسام کے سیلاب متاثرہ مقامات کے دورے پر

Paigam Madre Watan

The annual convocation of Jamia Niswan Al-Salafiya Tirupati has concluded with resounding success, marking another milestone in its distinguished academic journey.

Paigam Madre Watan

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کااعلیٰ سطحی راحتی وفدصوبائی جمعیت اہل حدیث آسام کے ساتھ آسام کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں

Paigam Madre Watan