National قومی خبریں

ادویاتی پودوں کے ساتھ تکمیل الطب کالج نے ؛ رن فار یونانی اور آیروید کا اہتمام کیا

لکھنؤ (پی ایم ڈبلیو نیوز) نومبر اسٹیٹ تکمیل الطب کالج اینڈ ہاسپٹل لکھنؤ میں   آٹھواں یوم آیروید کے تحت  29ستمبر سے 10نومبر 2023   تک چلنے والے یونانی اور آیروید بیداری  پروگرام  کے تحت  یو ۔جی اور پی۔ جی طلباء وطالبات کا  مضمون  ‌نویسی کا مقابلہ  زیر عنوان  ؛آیرویداور یونانی میں موسم کی اہمیت ؛  پر منعقد ہوا ۔۔ اسکے بعد  ادویاتی پودوں کے ساتھ  ، رن فار آیروید و یونانی  کا اہتمام کیا گیا۔ جسمیں کالج کے طلباء وطالبات نے ادویاتی پودوں کے ساتھ مارچ کیا۔ پودوں کی افادیت سے عوام کو روشناس بھی کیا ۔۔   رن فار یونانی و آیروید  مارچ کو علاقے کی سبھاسد رجنی یادو کے شوہر سماجی رہنما جناب پرمود یادو و کالج کے پرنسپل پروفیسر نفاست علی انصاری نے ہری جھنڈی دکھا کر کیا ۔ اس موقع پر ہاسپٹل  انچارج پروفیسر عبد القوی ، ڈاکٹر عبد الملک ، ڈاکٹر عبد الخالق ، ڈاکٹر محمد عمران خان ،  کنویئر ڈاکٹر منی رام سنگھ ، محمد  اقبال و مولانا آزاد میموریل اکادمی کے جنرل سیکرٹری اتھیکس کمیٹی کے رکن ڈاکٹر عبد القدوس ہاشمی و علاقہ کے معززین کے علاوہ طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا ۔  سماجی کارکن پرمود یادو نے  کالج کے اطراف کی تزئین کاری ،  یونانی کالج کی ترقی کے لیئے  اپنی جانب سے تعاون کا بھی یقین دلایا  ۔کنوینر پروگرام نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔

Related posts

ایس ڈی پی آئی تمل ناڈو کی 10ویں ریاستی نمائندہ کونسل اجلاس کا ترپور میں انعقاد، نئے ریاستی عہدیداران منتخب

Paigam Madre Watan

ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت نے ماحول کو خراب کر دیا ہے، جس کا خاتمہ خیر سگالی اور محبت سے کیا جا سکتا ہے۔ مولانا ارشد مدنی

Paigam Madre Watan

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جھارکھنڈ ریاستی ورکنگ کمیٹی تشکیل

Paigam Madre Watan

Leave a Comment