Education تعلیم

مدرسہ اصلاح معاشرہ علی گڑھ میں عرس قاسمی کا انعقاد

علی گڑھ(پی ایم ڈبلیو نیوز) مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد علی گڑھ میں مجدد برکاتیت حضرت سید شاہ محمد اسماعیل حسن مارہروی علیہ الرحمہ کی یاد میں محفل کا انعقاد ہوا .نعت ومنقبت  محمد انس اور معروف ثناء خوان مولانا سید اوصاف علی مجددی نے پیش کیے. مولانا ضیاء الرحمن امجدی نے نظامت کی ذمہ داری نبھائی. مولانا غلام مرسلین اشرفی شیخ الکاملین عارف باللہ، فنا فی الرسول حضرت  سید ابوالقاسم شاہ اسماعیل حسن مارہروی(شاہ جی میاں) رحمۃ اللہ علیہ  کی مختصر سیرت و خصائص بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ خاندانِ برکات کے ایسے نورانی چراغ ہیں، جس کے انوار سے ایک عالم منور ہوا۔ جس وقت حضرت سیدنا شاہ ابو القاسم شاہ جی میاں مسند سجادگی پر رونق افروز ہوئے اس وقت آپ کو کئی سلاسل کی اجازت حاصل تھی لیکن سلسلہ قادریہ سے آپ کو خاندانی روایت کے مطابق بڑا گہرا لگاؤ تھا، اس لئے آپ نے اسی سلسلے کو فروغ بخشا، اسی کے فیوض و برکات سے مریدین و متوسلین کو مالا مال کیا اور رات دن اسی سلسلے کے ذریعے دین اسلام کی تبلیغ میں جدو جہد فرائی۔بےشمار علما و مشائخ کو اسی سلسلے میں مرید کیا اور خلافت کی دولت سے بے بہا سرفراز فرمایا. مزید انہوں نے کہا کہ حضرت شاہ جی میاں اصولوں کے بہت پکے تھے۔غلط باتوں پر ہر ایک کی سرزنش کرتے۔ آپ صرف گوشہ نشین صوفی نہ تھے، بلکہ ملکی وبین الاقوامی حالات ومعاملات پر آپ کی خوب نظر تھی جب بھی سنیت کے خلاف کوئی مضمون وغیرہ اخبارات و رسائل میں شائع ہوتا تو فوراً نوٹس لیتے۔ مصروفیات سے وقت بچا کر دینی کتب کے مطالعے میں مشغول رہتے تھے۔آپ کا روضہ مبارک مارہرہ مطہرہ میں ہے.دعا سے محفل اختتام پذیر ہوئی. اس موقع پر مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد کے اساتذہ اور طلباء موجود تھے

Related posts

دہلی کے سرکاری اسکولوں میں مستقبل کے اولمپین تیار کیے جا رہے ہیں: منیش سسودیا

Paigam Madre Watan

کیجریوال کے سرکاری اسکولوں میں بھی CBSE 10ویں بورڈ کے امتحان میں بڑی چھلانگ دیکھی گئی، نتائج 94.2% رہے

Paigam Madre Watan

اردو یونیورسٹی میں ایم اے عربی میں داخلے جاری فارغین کے لیے روزگار کے شاندار مواقع

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar