Delhi دہلی

ماہ جمادی الاخری ۱۴۴۵ھ کا چاند دیکھا گیا

دہلی(پی ایم ڈبلیو نیوز)مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری اخباری بیان کے مطابق آج مورخہ۲۹/جمادی الاولیٰ ۱۴۴۵ھ مطابق ۱۴؍ دسمبر۲۰۲۳ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب اہل حدیث کمپلیکس ، اوکھلا، نئی دہلی میں مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی اور رؤیت ہلال ماہِ جمادی الاخری ۱۴۴۵ھ کے سلسلے میں حسب سابق ملک کے اکثر صوبوں کے ذمہ داروں اور ملی تنظیموں سے بذریعہ فون رابطے کیے گئے۔ چنانچہ بعض صوبوں سے رؤیت ہلال کی مصدقہ و مستند خبر یں موصول ہوئیں۔ بنابریں مرکزی اہل حد یث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی نے یہ فیصلہ کیا کہ آئندہ کل مورخہ ۱۵؍دسمبر بروز جمعہ ماہ جمادی الاخری کی پہلی تاریخ ہوگی۔ ان شاء اللہ

Related posts

بی جے پی نے دن دیہاڑے بے ایمانی کر کے چنڈی گڑھ کے میئر کا انتخاب جیت لیا، یہ ملک کی جمہوریت کے لیے بہت خطرناک ہے: اروند کیجریوال

Paigam Madre Watan

اروند کیجریوال نے اپنی زندگی 100 فیصد ایمانداری کے ساتھ گزاری، ان پر کبھی کوئی داغ نہیں تھا اور نہ کبھی ہوگا: سنجے سنگھ

Paigam Madre Watan

آپ ایم ایل اے درگیش پاٹھک نے 100 کوارٹر کرول باغ میں آنکھوں کے مفت چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment