Parwaz پرواز

’دل کی آواز‘

از: مطیع الرحمن عزیز

ماحوذ: تاثرات، شعری مجموعہ پرواز

والد بزرگوارعزیزالرحمن عزیزؔ سلفی صاحب ایک عرصہ سے شعر موزوں کرنے کا شغف رکھتے تھے۔حال ہی میں انہوں نے ایک بار اس خواہش کا اظہار کیا کہ ان کا سارا کلام ایک مجموعہ کی صورت میں دہلی سے چھپ جائے توسب کچھ محفوظ ہو جائے گا۔ میرے والدِ بزرگوار کی یہ خواہش اگر میرے ذریعے سے پوری ہو سکے تو میرے لیے عین سعادت اور باعث برکت ہو گی۔
اسی خیال اور احساس کے ساتھ میں نے کتاب کی اشاعت کے لیے انتظام کرنا شروع کردیا۔اب اللہ تبارک وتعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے یہ کام کرنے کی توفیق بخشی ہے اور کتاب چھپنے کے لیے تیار ہے۔
میں شکر گزار ہوں حیدر قریشی صاحب کا جنہوں نے جرمنی میں بیٹھ کر اس کتاب کے لیے نہ صرف خود تأثرات لکھے بلکہ دوسرے نامور عالمی شاعروں اور ادیبوں سے تاثرات لکھوانے اور فراہم کرنے میں ہر ممکن مدد کی۔
بڑے بھائی حافظ عبد الرحمن عزیز چھوٹے بھائی حافظ سعید الرحمن عزیز اور شعیب الرحمن عزیزکا شکر یہ کہ جنہوں نے اس کتاب کی اشاعت کے سلسلہ میں میری ہمت بندھائے رکھی۔ میں اپنے سر (دیس راج مضطر اور میڈم ممتاجی) کا بھی شکر گزار ہوں کہ جن کی حوصلہ افزائی نے مجھے صحافت کے اسرار و رموز سیکھنے میں مدد دی۔
اپنے تین ساتھیوں شہاب اللہ بن عبداللہ ، معراج بن احمد رضا ، ولی اللہ بن محمد حنیف کا بھی شکریہ کہ ان دوستوں نے گاہے گاہے اس کام کے لیے میری معاونت کی۔
شکر یہ اپنے دادا، والدین چھوٹے بڑے بہن بھائیوں، بہنوئی اور رشتہ داروں کا جن کی بے پناہ محبتوں اور دعاؤں نے مجھے اس کام کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کی ہمت اور حوصلہ بخشا۔

Related posts

’اے خدا تجھ کو زیبا بڑائی‘

Paigam Madre Watan

’حمد خدائے عزوجل‘

Paigam Madre Watan

’اے خدا رحم کر‘

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar