Parwaz پرواز

محترم ناصر نظامی ’ہالینڈ‘ سے ’عزیز الرحمن سلفی کی کتاب پر تبصرہ‘

سلفی مسلک ایک معروف دینی مکتبۂ فکر ہے، اسی فکر وآگہی، فہم ودانش کے دینی سلسلے کے میر کارواں اور سالارِ قافلہ محترم عزیز الرحمن سلفی ہیں،وہ ایک معتبر اور نمایاں شخصیت کے مالک ہیں۔ دینی ،مذہبی، تعلیمی،تدریسی، تبلیغ وخطابت ،رشد وہدایت، تقریر وبلاغت، اور نشر واشاعت اور سخن وفصاحت کے علم بردار اور اہل علم وادب ہیں۔ وہ صرفی ،نحوی اور فقہی میدان کی شہ سواری کرتے کرتے ریگزارِ عشق ومحبت کی مسافتوں کے ہمسفر بن گئے ہیں۔
وہ حسن حقیقی کی ملکوتی مدہوشیوں اور حسن ِمجازی کی طلسماتی حیرانگیوں میں گم ہوکر کبھی درِ مے کدہ، کبھی کوئے جاناں، اور کبھی قرب یزداں کی نغمہ ریزیاں اور سُرور انگیزیاں کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
’’ ہے خشک قلم، معذور زباں، انعام ترا ہر سو پھیلا…‘‘
وہ عزیز بھی ہیں اور رحمن بھی، یہ دونوں نام اللہ تعالیٰ کے صفاتی نام ہیں۔ اسم مسمّیٰ کے مصداق وہ اسی ذات حق کی عبودیت کے سفر پر گامزن ہو چکے ہیں۔سورہ یٰسین کو قرآن پاک کا دل کہتے ہیں، اور سورہ رحمن کو قرآن پاک کی دلہن کہا جاتا ہے۔ ان کا دل اس دلہن کی جلوہ افشانیوں اور سحر آفرینیوں کی مٹھی میں آچکا ہے وہ اس دلہن کی مدح سرائیوں اور توصیف آرائیوں میں محو ہو کر اپنے مالک حقیقی کی حمد وثنا اور اس کے محبوبِ کبریا کے ذکر و فکر اور مناجات نیز سرورِ دو عالم کی نعت کی عقیدت کے ہار پِرو پِرو کر اپنے قلب ونظر اور روح کو منور اور معطر کرتے رہتے ہیں۔ ’’امام الانبیاء کو پیش نذرانہ درودوں کا‘‘ ان کا غنائیہ کلام فنی آراستگی، نغماتی اثر آفرینی، حسن تغزل جاں سوزی، دل گدازی، ایثار پروری، جاں نثاری اور بے خودی کے والہانہ پن سے معمور ہے۔ ان کا کلام شرر آمیزیوں اور شعلہ انگیزیوں سے مزین ہے۔
کارزارِ محبت میں حسن تابناک کی حشر ناکیوں اور قیامت خیزیوں کے سامنے ’’چراغِ دل کی لَو تھرّا رہی ہے‘‘ ساری کائنات لرزتی اور جھومتی محسوس ہوتی ہے۔ ان کے شعروں میں جذبے کی سچائی، احساس کی گہرائی، لسانی شائستگی، فنی گرفتگی، تخلیقی نیرنگی اور وجدانی مزامیر کی کھنک سنائی دیتی ہے۔

Related posts

’حسن طلب‘

Paigam Madre Watan

محترم شیخ اسعد اعظمی مدنی ’جامعہ سلفیہ بنارس‘سے

Paigam Madre Watan

’مجھ کوبھی آسر اہے تری اک نگاہ کا‘

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar