Parwaz پرواز’ھُوَ اللّٰہُ‘ by Paigam Madre Watan21 دسمبر 2024 تخلیق: مولانا عزیز الرحمن سلفی ماخوذ: شعری مجموعہ پرواز (مطبوع) (۷؍جولائی ۱۹۸۶ء (اختتام ۱۲بجے شب) ذرہ ذرہ کسی قدرت کا پتا دیتا ہے رحم مادر میں تجھے کون غذادیتا ہے کون دانے کا محافظ ہے بھلا زیرزمیں مرغ وماہی کو سکھا کون ثنا دیتا ہے کون لاتا ہے سمندر سے اٹھا موج سحاب سانس لینے کو تجھے کون ہوا دیتا ہے خاک تھی سوکھی ہوئی مردہ زمیں جلتی ہوئی کون اس کھیتی پہ یہ سبزہ اگا دیتا ہے کون پتھر سے بہادیتا ہے چشمہ شیریں دودھ کی نہر بھلا کون بہادیتا ہے کون مشرق سے اگا لاتا ہے روشن سورج ظلمت شب میں تجھے کون ضیا دیتا ہے عرش سے فرش تک ہے پھیلا ہوا کس کا نظام کون گمرہ کو بھلائی کی ندا دیتاہے بس وہی رب ہے مرا اور تراسب کا وہی زیست دیتا ہے وہی اور فنا دیتا ہے آکہ اب اپنی جبیں ٹیک دیں در پر اس کے کون! جو ہم کو سکوں اس کے سوا دیتا ہے