نئی دہلی (پی ایم ڈبلیو نیوز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمدنے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ ملک کے تمام موٹر ڈرائیوروں اور متعلقہ عملے کو پارٹی دلی مبارکباد پیش کرتی ہے ، کیونکہ ڈرئیوروں کے متحدہ احتجاج سے وزرات داخلہ نے نئے قانون کے نفاذ کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن پارٹی کے بیشتر ارکان کی معطلی کے دوران عجلت میں نئے قانون کو منظور کیا گیا تھا۔ مرکزی حکومت نے بر وقت صورت حال کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے ملک گیر ہرتال کررہے ٹرانسپورٹروں کی اتحاد کی وجہ سے مظاہرین کے مطالبات کو مانتے ہوئے نئے نافذ کردہ فوجداری قانو نBharat Nyay Sanhitaky کی دفعہ (2)106کو فوری طور پر معطلی کا حکم صادر کیا۔ حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آل انڈیا موٹر کانگریس کے ساتھ بات چیت کے بغیر ملک میں قانون کی نئی دفعات کو لاگو نہیں کیا جائے گا۔ موٹر ڈرائیورس نے یکم جنوری 2024کو اس نئے قانون کے خلاف تین روزہ ملک گیر ہڑتال کی ہے جو سخت دفعات کی وجہ سے موٹر ڈرائیوروں کے کام کو متاثر کرتی ہے۔ ہرٹال کی حمایت پرائیویٹ ٹرانسپورٹ سے جڑے تمام لوگوں نے اتحاد کے ساتھ کی تھی اور ہڑتال کی وجہ سے پورے ہندوستان میں پرائیویٹ ٹرانسپورٹ نے بڑے پیمانے پر چکہ جام کیا ، جس کی وجہ سے حکومت کو مجبورا ہڑتال کے دوسرے دن ہی منسوخی کا حکم جاری کیا۔ ایس ڈی پی آئی ملک کے موٹر آپریٹرس کی جانب سے حکومت کے عوام دشمن اقدامات کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے احتجاج کے پرامن اور جمہوری طرز عمل کو سراہتی ہے۔