National قومی خبریں

مسلم قیدیوں کو طویل مدتی پیرول ۔انڈین یونین مسلم لیگ کی پلاٹینم جوبلی کانفرنس میں کیے گئے مطالبہ کی جیت

وزیر اعلی ایم کے اسٹالن تمام طبقات کے ساتھ مساوی نظریہ اپناتے ہیں۔ پروفیسر کے ایم قادر محی الدین


چنئی(پی ایم ڈبلیو نیوز)انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل ) کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ ریاست میں مسلم قیدیوں کی طویل مدتی پیرول پر رہائی وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کی تمام طبقات کے ساتھ مساوی نظریہ اپنانے کی بہترین خصوصیت کو ظاہر کرتا ہے۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلی تھلاپتی ایم کے اسٹالن اچھی حکمرانی کا ‘دراوڑی ماڈل’ چلاتے ہیں۔ تمل ناڈو کی مسلم کمیونٹی کا وزیر اعلی اسٹالن سے دیرینہ مطالبہ رہا ہے کہ مسلم عمر قید کے قیدیوں کو طویل مدتی پیرول پر رہا کیا جائے جو اب پورا ہوا ہے۔ انا کی پیدائش کے دن کلائینجر ایم کروناندھی نے جیل میں بند عمر قید کے قیدیوں کو حسن سلوک کے تحت رہا کرکے لوگوں کی چو طرفہ عزت حاصل کی ۔ اپنے والد کی پیروی کرتے ہوئے تھلاپتی ایم کے۔ سٹالن نے قیدیوں کے حسن سلوک، بڑھاپے، خراب صحت وغیرہ کو بھی مدنظر رکھا اور جیل کے دروازے کھول کر ایسے لوگوں کو ان کے گھر والوں کی خوشی کے لیے رہا کیا۔جیسا کہ اس ماہ پونگل کا تہوار منایا جا رہا ہے، ایک اچھی خبر ہے کہ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے طویل مدتی پیرول پر جیل میں بند مسلم قیدیوں کی رہائی کا راستہ بنایا ہے۔تمل ناڈو کی مسلم کمیونٹی کی جانب سے مختلف مواقع پر جیل میں بند بزرگ مسلم قیدیوں کی رہائی کے مطالبات کیے گئے ہیں۔تمل ناڈو کے وزیر اعلی تھلاپتی ایم کے نے 10 مارچ 2023 کو منعقدہ انڈین یونین مسلم لیگ کی نیشنل کانفرنس میں شرکت کی اور اختتامی خطاب کیا تھا۔ اس وقت لیگ کی جانب سے نے ایم کے ا سٹالن سے مسلم قیدیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی۔ آج کے وقف بورڈ کے چیئرمین ایم۔ عبدالرحمن نے اس سلسلے میں ایک کانفرنس کی قرارداد پیش کی۔ اسے مسلم کمیونٹی نے قبول کیا اور خوش آمدید کہا۔ اس پر وزیر اعلیٰ نے بھی مناسب اقدام کا وعدہ کیا تھا۔ س کے بعد تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے قیدیوں کی رہائی کے لیے حکومت کا فیصلہ گورنر کو بھیجا۔ لیکن گورنر نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔ انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے بھی گورنر کو ایک درخواست بھی بھیجی گئی۔ اس پر بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ اس صورتحال میں کمیونٹی کے نمائندوں نے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور کمیونٹی سے جڑے اس مسئلے کو دہرایا۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی پرنسپل نائب صدر بھی اس وفد میں موجود تھے۔تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے کمیونٹی کے نمائندوں کے مطالبے کو قبول کرتے ہوئے ایک اچھے فیصلے کا اعلان کیا ہے اور مسلم قیدیوں کو طویل مدتی پیرول دینے کا اعلان کیا ہے۔ طویل المدتی پیرول کے لیے عدالت سے رجوع کرنے والے قیدیوں کی رہنمائی کرنے والے وزیر اعلیٰ کے اس انسانیت سوز اقدام نے کئی خاندانوں کے لیے خوشی کا موقع فراہم کیا ہے۔ خوشی کے آنسو اب ان خاندانوں میں چھلک رہے ہیں نہ صرف یہ خاندان بلکہ اقلیتی برادری بھی تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کو مبارکباد دے رہی ہے۔آنجہانی کلائینجر ایم کروناندھی ہی کی طرح وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کی حکومت بھی عوام کے تئیں رحم دل ہیں۔ جس کیلئے قیدیوں کے اہل خانہ وزیر اعلی کے مشکور ہیں۔ تمل ناڈو کی مسلم کمیونٹی وزیر اعلیٰ کو تہہ دل سے مبارکباد دے رہی ہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ بھی تمل ناڈو کے عزت مآب وزیر اعلیٰ کو نیک تمناؤں کا پیغام دینا چاہتی ہے، جومعاشرے کے تمام لوگوں کو مساوی نظریہ کے ساتھ گلے لگاتے ہیں۔

Related posts

Change academic session must be based on merits not parochialism: GLR

Paigam Madre Watan

محمد یہ طبیہ کالج کے زیر اہتمام ” طب نبوی ” پر انٹر نیشنل کانفرنس کا 11 تا 12 دسمبر کو انعقاد  

Paigam Madre Watan

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جھارکھنڈ ریاستی ورکنگ کمیٹی تشکیل

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar