National قومی خبریں

آندھراپردیش اسمبلی انتخابات : ایس ڈی پی آئی کی پہلی فہرست کے5 امیدواروں کے ناموں کا اعلان

نندیال ۔(پی ایم ڈبلیو نیوز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) آندھرا پردیش شاخہ کی جانب سے نندیال پارٹی دفتر میں گزشتہ 14جنوری کو ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے، قومی سکریٹری و آندھر اپردیش انچارج عبدالستار شریک رہے۔ ریاستی صدر حافظ عطاء اللہ خان کی سربراہی میں منعقد تقریب میں ریاستی جنرل سکریٹری عبداللہ خان اور آندھرا پردیش اسٹیٹ ایس ڈی پی آئی الیکشن انچارج عبداللہ بیگ اور پارٹی کارکنان شامل رہے۔ ایک اہم پیش رفت میںایس ڈی پی آئی نے امسال2024میں ہونے والے آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات کیلئے پہلی فہرست کے5 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ جس کے تحت نیلور رورل اسمبلی حلقہ سے سید فاضل،سری سائلم اسمبلی حلقہ سے این کے یونس، نندی کوٹکور اسمبلی حلقہ سے لنکن راجو ، کرنول اسمبلی حلقہ سے شیخ جہانگیراور نندیال اسمبلی حلقہ سے فاضل دیسائی ایس ڈی پی آئی کے امیدوار ہونگے۔ یہ پارٹی کی آنے والے اسمبلی انتخابات کی تیاری میں ایک اہم قدم ہے۔

Related posts

It seems that People Want Change in Telangana and Mahila Empowerment Party will be Successful in the Coming Time

Paigam Madre Watan

مولانا آزاد کی یوم پیدائش ( قومی یوم تعلیم) کے موقع پر مولانا آزاد میموریل اکادمی لکھنؤ کی جانب سے قومی ویبینار کا انعقاد ۔

Paigam Madre Watan

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جھارکھنڈ ریاستی ورکنگ کمیٹی تشکیل

Paigam Madre Watan

Leave a Comment