National قومی خبریں

جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں کا اصلاح معاشرہ کامیابی سے ہمکنار

مالیگائوں(پی ایم ڈبلیو نیوز)جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں کے زیراہتمام مورخہ 08دسمبر بروز جمعہ کو بعد نماز مغرب مسجد محمدعلی، گرین پارک میں جلسہ اصلاحِ معاشرہ کا انعقاد ہوا۔ جس کی صدارت  جامعہ محمدیہ منصورہ کے مدیرشیخ ارشد مختار محمدی صاحب حفظہ اللّٰہ نے فرمائی ۔جبکہ شیخ مصطفے بشیر مدنی صاحب  نظامت کے ساتھ اپنے تمہیدی خطاب میں اللہ کے شکر کے بعدمسجد محمدعلی کےمصلیان اور انتظامیہ کمیٹی کے علاوہ مالیگاؤں جمعیت اہلحدیث کا خصوصی شکریہ ادا کیا، ان کی کوششوں کو سراہااور اصلاح معاشرہ کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالی، اسے انبیاء کرام کا مشن بتایا، تعلیم و تربیت کے کچھ اہم اصول گنائے اور اس پر جنگی پیمانے پر کام کرنے کی ترغیب دی،اسی طرح ناسک سے آئے ہوئے مہمان مقررشیخ عبد الوحید سلفی حفظہ اللہ نے آؤ توبہ کریں، کے عنوان سے قیمتی خطاب پیش کیا، آپ نے گناہ کی سنگینی بیان کی، نوجوانوں کی چند بے اعتدالیاں بتائیں، شادی بیاہ کے بے جا رسومات کے خلاف بیباکی سےرد کیااورمسلمانوں سے اسلامی طور طریقہ اپنانے کی پر زور اپیل کی۔ بعدہ شیخ جلال الدین قاسمی حفظہ اللہ آپ نے اپنے خاص اسلوب میں سامعین کو خوب مستفید کیا، محبت رسول پر بڑی جامع گفتگو کی، احادیث کی روشنی میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلّم سے محبت کے نمونے پیش کئے اور بتایا کہ ایمان کی حلاوت تبھی ملے گی جب دل میں رسول اکرم کی محبت رچ بس جائے گی۔آخر میں شیخ ارشد مختار محمدی حفظہ اللہ نے قیمتی صدارتی کلمات میں مسلمانوں کو منھج سلف سے وابستگی، نمازوں کی پابندی،قرآن کواپنی زندگی میں نافذ کرنے پر ابھارااور پورے طور پر اسلام میں داخل ہونے کی ترغیب دی اور سعادت کے لیے عمل کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔الحمد للہ یہ پروگرام نہایت کامیاب رہا، سامعین کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی اور مغرب سے پونے دس بجے رات تک جاری اس پروگرام سے بھرپور استفادہ کیا۔

Related posts

جمعۃ الوداع میں یوم القدس کے حوالے سے دنیا بھر میں چند ایران حمایتی شیعہ علماء چھوٹی چھوٹی ریلیاں نکال کر ادھم مچائینگے، شیعہ مولانا حسن علی راجانی

Paigam Madre Watan

ڈاکٹر امام اعظم ، ریجنل ڈائرکٹر کولکتہ ، مانو کا انتقال

Paigam Madre Watan

مولانا سید تنویر ہاشمی کے دہشت گرد گروپوں سے روابط کا الزام کی مذمت

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar