ناندیڑ:خادمین امت کی جانب سے قرآن فہمی پروگرام قرآن کے حقوق بہتر انداز میں ادا کرنے، اپنے فرض منصبی کو جاننے، قرآن کو سمجھنے ، غور و فکر کرنے، اوراپنی زندگی کو قرآن کے مطابق ڈھالتے ہوئے نفاذ قرآن کی اہمیت، ضرورت اور فرضیت کے احساس کو جِلا دینے کے مقصد سے قرآن فہمی پروگرام کا آغاز 2007 سے ہی کیا۔ اور الحمدللہ مسلسل 17 سالوں سے یہ سلسلہ جاری ہے۔امسال قرآن فہمی پروگرام-۱۷ کا اعلان کیا جارہا ہے۔اس قرآن فہمی پروگرام کی تفصیلات اس طرح ہیں۔پہلا حصہ- قرآن مع ترجمہ مکمل پڑھنا۔ 3 / مارچ 2024 سے 16 / اپریل 2024 (جملہ 45 دن) اس مدت میں قرآن مع ترجمہ مکمل پڑھنا ہے۔ اور دی گئی مدت میں قرآن مع ترجمہ مکمل پڑھا اس بابت ایک حلف نامہ جمع کرنا ہے۔ جتنے بھی شرکاء قرآن مع ترجمہ مکمل پڑھیں گے ان سب کو تہنیتی ٹروفی اور سند انعام دی جائے گی۔ اس میں 13 سال اور اس سے آگے تمام عمر کے افراد داخلہ لے سکتے ہیں۔داخلہ فیس صرف -/70 روپئے ۔ حلف نامہ جمع کرنے کی آخری تاریخ 18 / اپریل 2024 ہے۔دوسرا حصہ – مضمون نویسی مقابلہ(طلباءوطالبات)گروپ A: جماعت ہشتم تا دہم گروپ B: جونیئر و سینئر کالجز عناوین: ۱- جنت اور جہنم کا سودا – قرآن کی روشنی میں۲- تشریح – سورہ النساء رکوع 14کسی ایک عنوان پر 90 سطر پر مشتمل مضمون لکھئے اور 10 / اپریل 2024 تک دئے گئے پتہ پر روانہ کریں۔داخلہ فیس صرف-/70 روپئے اور داخلہ کی آخری تاریخ 10 / مارچ 2024۔انعامات: ریاستی سطح پر اول دوم سوم اورکسی ضلع سے 10 مضامین آتے ہیں تو ضلع سطح اول دوم سوم انعامات ٹروفی/میڈل+سند پر مشتمل۔تیسرا حصّہ – مضمون نویسی مقابلہ برائے اساتذہعصری ادارے، اسکولس اور کالجز کے معلم و معلمات کے لئے مضمون نویسی مقابلہ۔عنوان: تدریسی عمل میں اسلامی نکات کی شمولیت (تمام مضامین کے تناظر میں)150 سطر پر مضمون لکھ کر 10 / اپریل 2024 تک دئے گئے پتہ پر روانہ کریں۔داخلہ فیس صرف-/100 روپئے۔ داخلہ کی آخری تاریخ 10 / مارچ 2024۔انعامات: ریاستی سطح پر اول دوم سوم ٹروفی/میڈل+سند پر مشتمل کسی ضلع سے 10 مضامین پر ضلع سطح اول دوم سوم ٹروفی/میڈل+سند پر مشتمل۔مضمون بھیجنے کے لئے پتہ:Abed Khan Sir Afsari Pharma Medical Store, Qudwai Nagar Chaurasta Road, Tyre Board, Deglur Naka Nanded 431604,Maharashtra فیس گگل پے یا فون پے سے ادا کریں 9850873285 تفصیلات کے لئے رابطہ کریں۔عابد خان سر 9527818118، محمد داؤد سر 9421291815، محمد اسماعیل سر 9970888313، ظہیرالدین انعامدار سر 9850873285۔
Related posts
Click to comment