Delhi دہلی

ڈاکٹر سید احمد خاں صفدر جنگ اور ایمس اسپتال میںدیں گے خدمات

نئی دہلی , ڈاکٹرسید احمد خاں سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینڈ ہیڈ یونانی میڈیل سینٹرصفدر جنگ اسپتال کی لیاقت و صلاحیت کو دیکھتے ہوئے حکومت اور اسپتال انتظامیہ نے انہیں ریٹائرڈ ہونے کے بعدصفدر جنگ اسپتال میںبروز بدھ کو بوقت نو بجے سے ایک بجے تک اور ایمس میں بروز پیر صبح نو بجے سے ایک بجے تک اعزازی ڈیوٹیپرتعینات کرکے طب یونانی کے شعبہ کو تقویت دی ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر سید احمد خاں کاشمارطب یونانی اینڈریسرچ کے ماہرین میں ہوتا ہے ۔انہوں نے طب یونانی ریسرچ کو زندہ جاوید کرنے اور نئے نئے ادویات کو متعارف کرانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ان کی دوبارہ بحالی سے طب یونانی سے منسلک ادارے ،ریسرچ سینٹراور ماہرین نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔الہ آباد کے مشہور و معروف حکیم رشادالاسلام،محمد ابرار،حکیم لقمان قاسمی،آزاد انصاری،یوسف انصاری ،صابر علی،حکیم ڈاکٹر ذوالفخار ،صدائے انصاری کے چیف ایڈیٹر اطہر حسین انصاری،اسسٹینٹ ایڈیٹر حبیب سیفیؔ، ڈاکٹر بلال ، ڈاکٹر نعمان، ڈاکٹر شجاع الدین، ڈاکٹر راشد، ڈاکٹر ارشد، ڈاکٹر ٹی یو صدیقی، ڈاکٹر ذاکر، ڈاکٹر احمد علی ،کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے نائب صدر انوار احمد انصاری سمیت ملک بھر کے حکیموں ،سماجی خدمتگاروں نے مبارک پیش کی ہے۔

Related posts

آکاش وانی دلی کے سرو بھاشا کوی سمیلن 2024 میں فوزیہ رباب اردو زبان کی نمائندگی کے لیے منتخب

Paigam Madre Watan

Investors’ preference for settling through land

Paigam Madre Watan

The AIMEP presents an ambitious vision for catalyzing transformative advancements in India’s infrastructure landscape: Aalima Dr. Nowhera Sheikh

Paigam Madre Watan

Leave a Comment