National قومی خبریں

قیام اللیل بھی اللہ کو راضی کرنے کا ایک ذریعہ :واصف حسن واعظی

لکھنؤ،رمضان المبارک کا آخری عشرے میں خدا کی عبادت کرنے والوں کو جہنم کی آگ سے چھٹکارا ملتا ہے۔ ویسے تو رمضان کا پورا مہینہ ہی رحمتوں کا مہینہ ہے لیکن سب سے اہم ہے تیسرا عشرہ کیونکہ اس عشرے کی طاق راتوں میں شب قدر ہو سکتی ہے اور ایک شب قدر کی عبادت کا ثواب ہزار سال کی عبادتوں کے برابر ہوتا ہے 27 رمضان کی رات کو قرآن کریم نازل ہوا اس لئے ان راتوں کی اہمیت کافی بڑھ جاتی ہے۔رمضان کے آخری دس دنوں کی اہمیت اور عظمت بہت زیادہ ہے۔نبی اکرم ؐ یوں تو پورا ماہ رمضان عبادت و ریاضت میں گزارتے تھے مگر آخری دس دنوں میں نبی اکرم ؐکی عبادت میں اضافہ ہو جایا کرتا تھا۔مذکورہ خیالات کااظہار ٹیلے والی مسجد کے شریک متولی سید شاہ واصف حسن واعظی ( سجادہ نشین ) خانقاہ عالیہ وارثیہ حسنیہ ،ٹیلے والی مسجد لکھنؤ نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ کیا۔
انہوں نے مزید کہاماہ مبارک میں قیام اللیل بھی اللہ کو راضی کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ اسی کے ساتھ گناہوں سے اجتناب کرتے ہوئے ہمیں دیگر عبادات وریاضت کے ذریعہ بھی رب کو راضی کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔لہٰذا ہم ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں خوب عبادت کا اہتمام کریں اور اعتکاف کے ذریعہ لیلۃ القدر کو تلاش کرنے کی کوشش کریں ،ہمارے لئے بڑی محرومی کی بات ہوگی کہ عطیہ ربانی رمضان المبارک سے ہم استفادہ نہ کریں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Related posts

بزرگوں کے ساتھ حُسن  اخلاق سے پیش آنا چاہئے۔ مذاکرے میں ڈاکٹر صادق، جاوید نسیم کا خطاب 

Paigam Madre Watan

ہریانہ سے اپیل، مفت بجلی اور اچھے اسکولوں اور اسپتالوں کے لیے AAP کو موقع دیں: سنیتا کیجریوال

Paigam Madre Watan

ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر کا ضروری اقدامات کا حکم, مسلم تنظیموں نے سدھارتھ کی قرآن سوزی کو نظم ونسق کا مسئلہ قرار دیا, میمورنڈم پیش

Paigam Madre Watan

Leave a Comment