Blog Parwaz پرواز

(۱) تڑپ تو اور فزوںہوگئی …

’زیارت حرمین سے واپسی کے بعد‘
جمعرات ۳؍جمادی الآخر ۱۴۰۸ھ۔۲۲؍جنوری ۱۹۸۸ء؁
جامعۃ الملک سعود ریاض

تخلیق:مولانا عزیزالرحمن سلفی
ماخوذ: شعری مجموعہ پرواز(مطبوع)

مزید ہو گئی کچھ تشنگی وہاں جا کر
ملی عجیب سی اک چاشنی وہاں جا کر
جہاں کی پھیلی ہوئی تیرگی سے گھبرا کر
دل و نظر کو ملی روشنی وہاں جا کر
تمام رات سیہ کاریوں میں ڈوبے ہوئے
دلِ سیہ کو ملی زندگی وہاں جا کر
غموں کے مارے، ستائے ہوئے، پریشاں کو
ہجوم غم سے تسلی ملی وہاں جا کر
کبھی، کہیں، کسی دہلیز پہ کوئی نہ ملی
ملی جو سجدہ میں آسودگی وہاں جا کر
کھلا ہوا ہے سبق دین کی اخوت کا
بنا ہے اپنا ہر اک اجنبی وہاں جا کر
وہ نور خانۂ کعبہ وہ جلوہ گاہ حرم
دھلی دھلی سی لگی چاندنی وہاں جا کر
لبوں پہ ذکر خدا ہے زباں پہ حمد و ثنا
ہر ایک ہستی مقدس لگی وہاں جا کر
کہاں گلوں میں وہ خوشبو، کہاں چمن میں بہار
ملی جو قلب کو اِک تازگی وہاں جا کر
الٰہی! پھر وہ دیار حرم دکھا دینا
تڑپ تو اور فزوں ہو گئی وہاں جا کر
جمال حسن عبادت عزیز ؔمت پوچھو
بڑی بھلی سی لگی بندگی وہاں جا کر

Related posts

‘اٹھّی جو گھٹاکالی کالی’

Paigam Madre Watan

’آرزو‘

Paigam Madre Watan

محترم شیخ اسعد اعظمی مدنی ’جامعہ سلفیہ بنارس‘سے

Paigam Madre Watan

Leave a Comment