National قومی خبریں

جامعہ خلفائے راشدین پورنیہ میں سالانہ انعامی مسابقے اختتام پذیر

خطۂ سیمانچل کے مشہور ادارے جامعہ خلفاء راشدین پورنیہ میں طلبہ کی انجمن الاصلاح کے زیر انتظام سالانہ انعامی مسابقہ 8/ تا 16/جنوری 2025ء منعقد ہوا جس میں طلبہ نے شوق و دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا، مسابقے میں خطابت اردو، النادی العربی، حسن قرأت،  نظم خوانی، حفظ حدیث و حفظ اشعار اور ہندی و انگریزی تقریروں کے پروگرام شامل کئے گئے۔جامعہ میں طلبہ کی ثقافتی سرگرمیوں کے لیے انجمن الاصلاح کا شعبہ متحرک و فعال ہے، جس کے تحت سال بھر طلبہ مختلف طرح کے ہفتہ واری پروگرام پیش کرتے ہیں اور سال کے اخیر میں ان پروگراموں کا مسابقہ کرا کے طلبہ کو انعامات سے نوازا جاتا ہے۔  17/جنوری جمعرات کو سالانہ انعامی مسابقے کی آخری نشست ہوئی، جس میں حفظ حدیث اور خطابت علیا اردو کا مسابقہ ہوا، پروگرام کی صدارت مہتمم جامعہ مولانا کفیل الدین ندوی نے کی اور نظامت مربی انجمن الاصلاح انتخاب پاشا ندوی نے کی، مسابقہ میں چوبیس طلبہ بطور مساہم شریک ہوئے، حکم کے فرائض مولانا محمد قربان قاسمی استاد مدرسہ محمودیہ بشنپور پرسرائی، مولانا خالد ندیم مظاہری امام و خطیب سجادیہ مسجد لائی بازار پورنیہ اور سرپرست انجمن الاصلاح جامعہ ھذا مولانا محمد منور ندوی نے انجام دیے۔ اول پوزیشن حذیفہ کفیل عالیہ ثانیہ، دوم حماد اکرم و شبلی نعمانی ثانویہ خامسہ اور سوم عاقب حسن ثانویہ رابعہ نے حاصل کی۔ مولانا خالد ندیم مظاہری نے طلبہ کی تیاریوں کو سراہا اور انہیں ترقی درجات کی دعا دی۔ اسی نشست کے اخیر میں ناظر عام ندوۃ العلماء لکھنؤ حضرت مولانا جعفر مسعود حسنی ندوی کے لیے قرآن خوانی اور تعزیت کی گئی جن کی 15/جنوری کو ایک سڑک حادثہ میں موت ہو گئی ہے۔ مولانا انتخاب پاشا ندوی نے انکا تعارفی خاکہ پیش کیا، مولانا عثمان غنی ندوی استاد جامعہ ہذا نے مولانا مرحوم کے لیے حیدر میواتی کا لکھا ہوا مرثیہ پیش کیا۔ مولانا محمد قربان قاسمی نے بھی بچوں کی اچھی تیاریوں کو انہیں مبارکباد دی اور اساتذہ کی محنت کو سراہا، ساتھ ہی مولانا مرحوم کی تعزیت کی اور حسنی خانوادہ سے اپنے ذاتی تعلق اور قلبی لگاؤ کا اظہار کیا۔ اخیر میں صدر مجلس مولانا کفیل الدین ندوی نے مولانا مرحوم کے حوالے سے دوران تعلیم کی یادوں کو تازہ کیا اور کہا کہ مرحوم پڑھنے کے زمانے ہی سے خاندانی وجاہت و وقار کو ملحوظ رکھتے تھے، آپ کا علم گہرا اور مضبوط تھا، ساتھ ہی آپ قلم کے دھنی تھے، ڈوب کر لکھتے اور شاندار لکھتے تھے۔رب کریم ان کی مغفرت کرے، ندوۃ العلماء کو ان کا نعم البدل عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

Related posts

प्रधानमंत्री मोदी युवा संगम पहल से राष्ट्रीय एकता और सांस्कृतिक आदान-प्रदान को बढ़ावा दे रहे- डॉ. अरविंद शर्मा

Paigam Madre Watan

مسجد اقصیٰ اور ارضِ فلسطین کی تاریخ سے واقفیت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے

Paigam Madre Watan

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ اعلیٰ تدریسی طریقہ کار کے ذریعہ  ہندوستان میں تعلیمی معیار کو بڑھانے کے پیش نظر عہدبند

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar