تخلیق: مولانا عزیزالرحمن سلفی
ماخوذ: شعری مجموعہ پرواز(مطبوع)
تو قادر و قدیر ہے میں عجز و انکسار
توغافر الذنوب ہے میں ہوں گناہگار
ارـض و سماں کا نور تو میں ہوں سیاہ کار
کر دے خطا معاف کہ روتا ہوں زار زا
(۲) دو شعر
آیا ہوں تیرے در پہ نہ کر مجھ کو در بدر
تیرے سوا ہر ایک سے منہ اپنا موڑ کر
ہے التجا یہ میری بصد عجز و چشم تر
اے رحمت تمام مری سمت اک نظر