مالیگاؤں ( پریس ریلیز)جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی ( منصورہ) کے زیر انصرام جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس (MMANTC)کے ہونہار طالب علم عبداللہ ابراہیم سونڈے نے بی ای میکانیکل انجینئرنگ کے تعلیمی سال (2022-2023) میں نمایاں کارکردگی کے ساتھ ڈگری مکمل کی ۔ فی الحال عبداللہ ابراہیم کا انگلینڈ کی ممتاز یونیورسٹی آف سینٹرل لنکاشائر (UCLan) میں ایم ایس (میکاٹرونکس اور انٹیلیجنٹ مشینز) میں داخلہ ملا ہے۔ جناب راشد مختار صاحب ( سیکریٹری، جامعہ محمدیہ) نے کہا کہ یہ کامیابی ادارے کے دیگر طلبہ کے لیے ایک مشعل راہ ثابت ہوگی اور مالیگاؤں کے طلبہ میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے جذبے کو مزید تقویت دے گی۔عبداللہ ابراہیم سونڈے کے والدین کو بھی اس موقع پر خصوصی مبارکباد دی جاتی ہے، جنہوں نے اپنے بیٹے کی تعلیم و تربیت میں بھرپور تعاون کیا۔ انھوں نے کہا کہ مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس مالیگاؤں کا یہ اعزاز ہے کہ یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ دنیا کے مختلف ملکوں میں اعلیٰ تعلیم اور مختلف ملٹی نیشنل کمپنوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹرشاہ عقیل احمد(پرنسپل) نے کہا کہ ادارہ جامعہ محمدیہ کے انتظامیہ نے انجینئرنگ کالج میں سینٹر ل یونیورسٹیوں اور بیرون ممالک یونیورسٹیوں کے فارغ ڈاکٹریٹ اسٹاف کی تقرری کی ہے۔ تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کیلئے رہنمائی ملتی رہے اس کی بدولت طلبہ گریجویشن مکمل کر لینے کے بعد آئی آئی ٹی، این آئی ٹی، علی گڑھ، ترکی، امریکہ، انگلینڈ وغیرہ میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے جا رہے ہیں۔ عبداللہ ابراہیم کی اس نمایاں کامیابی ان کی مسلسل محنت، والدین کی دعاؤں، اور مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا نتیجہ ہےاس موقع پر جناب ارشدمختار( صدر، جامعہ محمدیہ) ، جناب راشدمختار( سیکریٹری، جامعہ محمدیہ) ،ڈاکٹرشاہ عقیل احمد( پرنسپل ،ڈگری کالج)، ڈاکٹرمحمداظہر(پرنسپل، پالی ٹیکنیک)، ڈاکٹرسلمان بیگ (ڈین اکیڈمکس) ،ڈاکٹر دلاورحسین (ڈین ایڈمیشن) اورکالج ھذاکے ٹیچنگ ونان ٹیچنگ اسٹاف نے عبداللہ ابراہیم سونڈے کواس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نیزادارہ جامعہ محمدیہ کے صدر و سیکریٹری ک نے اس طالب علم کے اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کی۔
previous post
Related posts
Click to comment