Delhi دہلی

ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی گرفتاری سے ڈپارٹمنٹ کیا گل کھلانا چاہتی ہے؟

سرمایہ کاروں کے پیسوں کی ادائیگی میں تاخیر ہو یہی مقصد دکھائی دیتا ہے

نئی دہلی (ریلیز : رپورٹ مطیع الرحمن عزیز) سی سی ایس حیدر آباد کے ذریعہ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی گرفتاری سے درجنوں سوال اٹھ کر سامنے آ رہے ہیں، جن میں بعض اہم خدشات کو اس رپورٹ میں پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پہلا سوال یہ ہے کہ ہیرا گروپ کی سی ای او کو گرفتار کرکے ڈپارٹمنٹ آخر کون سا معجزہ پیش کرنا چاہتا ہے جو ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی بازیابی سے حاصل نہیں ہو رہا تھا۔ دوسرا سوال اٹھ کر یہ سامنے آ رہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ذریعہ دی گئی ہدایت کے ایک مہینے پہلے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنا اور با مشقت ایک شہر سے دور دراز شہر جا کر گرفتار کرنا، اور ایسے ایف آئی آر پر کارروائی کرنا جس کے پیسوں کی ادائیگی پہلے ہی ہو چکی تھی اور مذکورہ ایف آئی آر پر پہلے ہی ضمانت دستیاب ہو چکی تھی، پھر بھی کارروائی کر کے سلاخوں کے پیچھے بھیج دینا ، کسی خاص عوامل کے زیر سایہ کام کرنے کا اشارہ ملتا ہے۔ تیسرا سوال یہ اٹھتا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر ہیرا گروپ آف کمپنیز کے سرمایہ کاروں کو پیسوں کی ادائیگی کے لئے پانچ زمینیں ای ڈی کی سرپرستی میں دینا اور کارروائی کا جاری رہنا، اس کے باوجود گرفتاری کرنا جیسے ڈپارٹمنٹ پر درجنوں سوالات کھڑے کرتے ہیں جن کے جواب تاحال ندارد ہیں۔
تفصیل کے مطابق 27 مئی 2025کو ہیرا گروپ آف کمپنیز کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو دہلی کے نواحی علاقوں سے جبرا گرفتار کیا گیا، جب کہ سی ای او سپریم کورٹ کی ہدایت پر 25کروڑ روپئے جمع کرانے کی پوری تگ و دو میں منہمک تھیں، سپریم کورٹ کی میعاد مکمل ہونے میں ابھی ایک مہینے کا وقت باقی تھا ،اس کے باوجود حیدر آباد کے نامپلی کورٹ سے آرڈر لا کر انہیں گرفتار کر لیا گیا، جب کہ ایک جانب جس ایف آئی آر پر گرفتاری ہوئی اس کے عوض شکایت کرنے والے سرمایہ کار کو پیسے کی ادائیگی چار سال پہلے ہو گئی تھی، اور اس کے علاوہ مذکورہ ایف آئی آر پر پہلے ضمانت بھی دستیاب ہو چکی تھی، لیکن ڈپارٹمنٹ کو آخر کس بات کی جلدی تھی کہ اسے سپریم کورٹ کی جانب سے دئے گئے 90 دن کا انتظار کرنا مشقت آمیز لگنے لگا اور آنا فانا ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو گرفتار کر لیا گیا، جب دوسری جانب مرکزی طور پر انفارسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) ہیرا گروپ کی پانچ مہنگی ترین زمینوں پر کارروائی جاری رکھے ہوئے تھی۔
حیدر آباد سی سی ایس کے ذریعہ کی گئی موجودہ گرفتاری کی کارروائی سے کئی طرح کے خدشات واضح ہو رہے ہیں، پہلا تو یہ کہ سی سی ایس اپنی کسی غلطی اور خامی کو چھپانے کیلئے بے حد مستعد اور متحرک ہے، جس کو اس بات کا خدشہ ہے کہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے بازیاب ہونے سے اس کے کچھ معاملات واضح ہو کر سامنے آ جائیں گے، یا پھر کسی خاص شخص جیسے کہ زمین مافیا، یا کسی بدعنوان لیڈر کے ذریعہ دئے گئے ہدف پر کارروائی کرتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔ تیسرا یہ کہ ہیرا گروپ سے منسلک ہزاروں لاکھوں سرمایہ کاروں کو پیسے کی ادائیگی ہو نا جائے ڈپارٹمنٹ کو اس بات کا خدشہ لگا ہوا تھا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ہیرا گروپ کے معاملے کی سماعت کے باوجود سی سی ایس کا اپنے ہاتھوں میں معاملے کو لینا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سی سی ایس کو بامقصد جلد بازی لاحق تھی جس کی وجہ سے درجنوں بدعنوانیوں اور بدشکنی کے باوجود اقدام کرنا پڑا۔
خلاصہ کلام یہ ہے کہ سی سی ایس کے ذریعہ ہیرا گروپ کے دائرے کو تنگ کرنا اور سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو گرفتار کرنا اس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ پہلے جن سرمایہ کاروں کو پیسے کی ادائیگی نہیں ہو رہی تھی اب سی سی ایس اور دیگر ڈپارٹمنٹ ان سرمایہ کاروں کے پیسوں کی ادائیگی کرنے میں کامیابی حاصل کرگے گی،اور خاص طور سے ان ہیرا گروپ کے سرمایہ کاروں کو پیسوں کی ادائیگی ضرور باالضرور کردی جائے گی جنہوں نے عدالت اور خاص طور سے ایس ایف آئی او میں جانے والے سرمایہ کاروں کو پیسوں کی ادائیگی ضرور ہو گی۔ لیکن جس طرح سے اقدامات سی سی ایس اور ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کیا گیا ہے اس سے یہ بات واضح ہوتا ہے کہ ہیرا گروپ کے سرمایہ کاروں کو پیسوں کی ادائیگی کا کوئی حل نکل نا جائے اس ڈر سے سپریم کورٹ کی کارروائی کے عین درمیان ہی گرفتاری کر لی گئی، لہذا اب جب کہ سی ای او ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی گرفتاری کر لی گئی ہے تو سی سی ایس کو اس بات کا واضح ثبوت بھی دینا ہوگا کہ بامقصد گرفتاری تھی نا کہ کسی زمین مافیا اور بدعنوان لیڈر کے مقصد کو مکمل کرنے کیلئے گرفتاری کے اقدامات کئے گئے تھے۔

Related posts

ڈاکٹر نوہیرا شیخ اور ہیرا گروپ کو بلیک میل کرنے والے

Paigam Madre Watan

چیف منسٹر یاترا اسکیم کے تحت 84ویں ٹرین بھگوان کرشن کے مسکن دوارکادھیش کے لیے روانہ

Paigam Madre Watan

مودی جی ملک کے تمام لیڈروں کو ختم کرکے ‘ایک ملک -ایک لیڈر’ چاہتے ہیں: اروند کیجریوال

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar