مالیگاؤں) پریس ریلیز)جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی( منصورہ) کے زیرانصرام جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس (MMANTC) اپنی معیاری تعلیم، عملی تربیت اور جدید تدریسی طریقوں کی بدولت مسلسل کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہے۔ ہمیں یہ بتاتے ہوئےبے حد خوشی ہو رہی ہے کہ گزشتہ روزشعبہ میکانیکل انجینئرنگ ڈگری( فائنل ایئر) کے ہونہار طلباء محمد محتشم اورفضل تنبولی کا پونے شہر کی مشہور الائڈایروکمپنی میں انتخاب ہوا ۔ یہ کامیابی نہ صرف ان کی محنت، لگن اور ادارے کے اعلیٰ تعلیمی معیار کی عکاسی کرتی ہے بلکہ کالج ہذا کے تعلیمی و تربیتی نظام اور پلیسمنٹ سیل کی موثر کارکردگی کا ثبوت ہے۔ واضح رہے کہ اس سال 8 مختلف کمپنیوں میں کل 25 طلبہ کا انتخاب ہوچکا ہےنیز پلیسمینٹ سیل کی جانب سے طلبہ کی معاونت کی جارہی ہے۔ ادارہ جامعہ محمدیہ کے چیئرمین جناب ارشد مختارصاحب اور سیکریٹری جناب راشدمختارصاحب نے بھی ان طلباءکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج انجینئرنگ کالج اپنی شاندار تعلیمی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کر رہا ہے۔ نیز ہمارا مقصد طلباء کو صرف ڈگری دینا نہیں بلکہ انہیں قابل انجینئر بنانا ہے تاکہ وہ انڈسٹریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ ڈاکٹر شاہ عقیل احمد(پرنسپل، انجینئرنگ کالج) اور پروفیسریعقوب انصاری (پرنسپل،پالی ٹیکنیک )نےان طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ادارے کے لیے فخر کی بات ہے کہ ہمارے طلبہ کامیابی کی منازل طے کر رہے ہیں۔منصورہ انجینئرنگ کالج ہمیشہ اپنے طلبہ کو نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ عملی تکنیکی مہارتوں میں بھی بہترین تربیت فراہم کررہاہےتاکہ وہ بین الاقومی کمپنیوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔ شعبہ میکانیکل انجینئرنگ کے ہیڈ( ڈاکٹر دلاور حسین) نے بھی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہایہ اساتذہ کرام اور خصوصی طور پر پروفیسر اسماعیل انصاری (ٹریننگ اینڈ پلیسمینٹ آفیسر ) کی محنت اور طلباء کی مستقل مزاجی کا نتیجہ ہے کہ آج ہمارے طلبہ ہندوستان کی نامور کمپنیوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ طلباء کی اس کامیابی پرڈاکٹرسلمان بیگ (ڈین اکیڈمکس)،ڈاکٹرنویدحسین(ڈین ریسرچ)، اور دیگراساتذہ کرام نے بھی دل کی عمیق گہرائیوں سےطلبہ کو مبارکباد پیش کیں۔